منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے سوات میں 800 متاثرہ خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم

سوات میں سیلاب متاثرین امداد

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے سوات میں 800 سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئی۔ منہاج ویلیفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے سوات کے علاقوں بحرین، گبین جبہ، مدین، کالام میں راشن بیگ، بستر گرم کپڑے تقسیم کئے۔ اس موقع پر صدر عوامی تحریک خیبر پختون خواہ عثمان علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات اور ملحقہ متاثرہ 20 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کریں گے۔

اگلے مرحلہ میں سوات میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور بہت بڑے امدادی سامان پر مشتمل ٹرکوں کے ساتھ آئیں گے اور متاثرین میں سامان تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مجموعی طور پر پانچ ہزار راشن بیگ مرحلہ وار متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ اگلے 4 سے 6 ماہ میں سیلاب متاثرین کی بحالی تک منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

صدر پی اے ٹی سوات معین بادشاہ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ جہاں گھر تباہ ہو چکے ہیں، وہاں متاثرہ خاندانوں کو گھر بنا کر دئیے جائیں۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء عبدالحفیظ چودھری، مشتاق احمد، عمر فاروق، یاسر ممتاز، قاضی محمود اور محمد اجمل بھی موجود تھے۔

سوات میں سیلاب متاثرین امداد

سوات میں سیلاب متاثرین امداد

سوات میں سیلاب متاثرین امداد

سوات میں سیلاب متاثرین امداد

سوات میں سیلاب متاثرین امداد

سوات میں سیلاب متاثرین امداد

سوات میں سیلاب متاثرین امداد

سوات میں سیلاب متاثرین امداد

سوات میں سیلاب متاثرین امداد

سوات میں سیلاب متاثرین امداد

سوات میں سیلاب متاثرین امداد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top