چیمبر آف کامرس فاؤنڈر گروپ کے نائب صدر کا وفد کے ہمراہ منہاج القرآن کا دورہ

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علم اور امن کے فروغ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں: حارث عتیق
تاجر برادری کے اتحاد کیلئے عوامی تاجر اتحاد کی خدمات قابل تحسین ہیں
مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر خرم نواز گنڈاپور، الطاف رندھاوا، راشد چوہدری و دیگر قائدین نے استقبال کیا

چیمبر آف کامرس

لاہور (11 ستمبر 2022) چیمبر آف کامرس فاؤنڈر گروپ کے نائب صدر حارث عتیق کی قیادت میں چیمبر کے وفد نے منہاج القرآن انٹر نیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی کوارڈینیٹر عوامی تاجر اتحاد الطاف حسین رندھاوا، سیکرٹری جنرل راشد چوہدری، لاہور کے چیئر مین ملک آصف، صدر لاہور نوید بٹ، جنرل سیکرٹری لاہور رانا منظور بٹ، حاجی محمد اسحاق، حافظ غلام فرید، رضوان علی، ایگزیکٹو ممبر فاروق علوی، اور احمد راشد، زونیر چوہدری نے وفد کا استقبال کیا۔

فاؤنڈر گروپ کے وفد نے ملاقات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علم اور امن کے فروغ کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیمبر آف کامرس کے وفد نے سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عملی کردار اور خدمات کو سراہا۔

نائب صدر حارث عتیق نے کہاکہ انسانیت کی مدد اور خدمت بہت بڑی عبادت اور نیکی ہے۔ فاؤنڈر گروپ کے وفد میں میاں زاہد جاوید، ملک محمد عثمان، یوسف شاہ، مردان علی زیدی، راجہ حسن اختر، میاں عمران اصغر دیگر رہنما شامل تھے۔ چیمبر آف کامرس کے وفد نے انڈسٹری کے فروغ اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے عوامی تاجر اتحاد کے نمائندوں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ تاجر برادری کے اتحاد کیلئے عوامی تاجر اتحاد کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

نائب صدر حارث عتیق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام وہ واحد دین ہے جس میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے مگر افسوس آج صوفیاء کرام کا شہر لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں دینی و مذہبی تحریکیں اور علمائے کرام بیداری شعور کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ تاجر برادری منہاج القرآن سے مل کر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور حلال بزنس کے بین الاقوامی سٹینڈرڈ کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے لائحہ عمل بنائے گی۔

خرم نواز گنڈاپور نے چیمبر آف کامرس کے رہنماؤں کو خوش آمدید کہاکہ اور معیشت کے استحکام کیلئے ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں، تاجر برادری کا کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں مرکزی کردار ہوتا ہے۔ چیمبر آف کامرس کے وفد نے گوشہ درود اور منہاج القرآن کے مختلف دفاتر کا دورہ بھی کیا۔

چیمبر آف کامرس

چیمبر آف کامرس

چیمبر آف کامرس

چیمبر آف کامرس

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top