سیلاب متاثرین کی مدد ہمارا دینی و قومی فریضہ ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں خطاب

Dr Hassan Qadri addressing CWC meeting

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو امدادی سرگرمیوں پر مبارکباد دی گئی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر فلڈ ریلیف انجینئر ثناء اللہ خان نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف کے کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ 10 سے زائد متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں آباد کی جاچکی ہیں۔ خیمہ بستیوں میں دو وقت کا پکا پکایا کھانا صحت کے اصولوں کے مطابق فراہم کیا جارہا ہے۔ بچوں کے لئے سکولز، مساجد اور واٹر پمپس لگا دیئے گئے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے سینکڑوں افراد کو ریسکو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔ ہمارے رضا کار دن رات امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد ہمارا دینی و قومی فریضہ ہے۔ مخیر حضرات متاثرین کی بحالی تک مدد دینے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ کروڑوں لوگوں کو ریلیف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی بہن بھائی آپ کی امداد کے منتظر ہیں آگے بڑھ کر ان کی مدد کریں۔ سیلاب کی تباہ کاریوں سے پورا ملک متاثر ہوا۔ سڑکوں، سکولوں، مساجد، ہسپتالوں اور متاثرین کی دوبارہ بحالی کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی خوراک اور ادویات کی فراہمی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں مکانات اور فصلوں کے نقصانات کا فوری ازالہ ہونا چاہیے۔

اجلاس میں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، سید الطاف حسین شاہ، جواد حامد، رانا فیاض احمد خان، نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، عارف چوہدری، علامہ میر آصف اکبر، عین الحق بغدادی، سہیل احمد رضا، الطاف رندھاوا رانا نفیس حسین قادری، سردار شاکر مزاری، عبدالرحمن ملک,مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، حاجی محمد اسحاق سمیت سنٹرل ورکنگ کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔

Dr Hassan Qadri addressing CWC meeting

Dr Hassan Qadri addressing CWC meeting

Dr Hassan Qadri addressing CWC meeting

Dr Hassan Qadri addressing CWC meeting

Dr Hassan Qadri addressing CWC meeting

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top