ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں خدمات انجام دینے والے رضاکاران کو مبارکباد

متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے ہر شہری کو انسانی ہمدردی پر مبنی فلاحی کردار ادا کرناہو گا: چیئرمین سپریم کونسل

فلڈ ریلیف رضا کار

لاہور (4 ستمبر 2022ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کے لئے ملک گیر ویلفیئر ایکٹیوٹیز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب متاثرہ علاقوں میں خدمات انجام دینے والے رضا کاران و ذمہ داران کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے ملک گیر فلاحی سرگرمیاں خوش آئند ہیں۔ الحمدللہ منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات اور فورمز کے ذمہ داران قومی، دینی و انسانی رشتہ کے تحت متاثرہ خاندانوں کی مدد میں پیش پیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنہا حکومت، ادارہ یا کوئی ویلفیئر کی تنظیم وسیع پیمانے پر ہونے والے نقصانات سے نہیں نمٹ سکتیں۔ متاثرہ بھائیوں کی مدد اور بحالی کے لئے مخیر حضرات سمیت ہر شہری کو اپنا انسانی ہمدردی پر مبنی فلاحی کردار ادا کرنا ہو گا۔ اللہ تعالیٰ مشکلات میں گھرے ہوئے افراد اور خاندانوں کی مدد فرمائے اور وہ جلد سے جلد اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں۔ متاثرہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران و کارکنان امدادی سرگرمیوں میں ضرور حصہ لیں اور متاثرین سیلاب کو اس بات کا احساس دلائیں کہ آزمائش کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی تکلیف میں مبتلا بھائی کی تکلیف کم کرنے کی کوشش کرنے کا عمل اللہ اور اس کے رسولﷺ کے نہایت مستحسن عمل ہے۔ ڈ اکٹر حسن محی الدین قادری نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والے ذمہ داران و رضا کاران کو مبارکباد دی اور ان کی توفیقات میں اضافہ کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top