39 ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر ہو گی: منہاج القرآن

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے
عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کیلئے 50 انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں
آفات سے نجات کے لئے مصطفوی تعلیمات کا فروغ ناگزیر ہے: خرم نواز گنڈاپور
عالمی میلاد کانفرنس منہاج القرآن کی شناخت بن چکی ہے: سنٹرل ورکنگ کونسل اجلاس سے خطاب

cwc meeting minhaj ul quran

لاہور (20 ستمبر 2022) تحریک منہاج القرآن سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منہاج القرآن کی 39 ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی رات مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہو گی۔ عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں علما مشائخ اور مختلف مکتبہ فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ اجلاس میں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کیلئے 50 انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔ اجلاس میں عالمی میلاد کانفرنس میں ملک بھر کے علماء مشائخ و دیگر علمی، مذہبی شخصیات کو دعوت دینے کے لیے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔

خرم نواز گنڈاپور نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آفات سے نجات کے لئے مصطفوی تعلیمات کا فروغ ناگزیر ہے۔ عالمی میلاد کانفرنس منہاج القرآن کی شناخت بن چکی ہے، عالمی میلاد کانفرنس کے ذریعے سیرت مصطفی ﷺ اور عشق مصطفی ﷺ کا پیغام ہر سال کروڑوں افراد تک جاتا ہے۔ آقائے دو جہاں حضور نبی اکرم ﷺ کے یوم ولادت کی خوشی منانا ہمارے ایمان کے استحکام کی علامت ہے۔

سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، رفیق نجم، سید الطاف حسین شاہ، راجہ زاہد محمود، علامہ امداد اللہ قادری، جواد حامد، علامہ میر آصف اکبر، نوراللہ صدیقی، سدرہ کرامت، عین الحق بغدادی، عبدالرحمن ملک، عارف چودھری، سعید رضا بغدادی، شہزاد رسول، حافظ غلام فرید، عرفان یوسف، سردار عمر دراز، رانا نفیس حسین قادری، آفتاب احمد، کرنل (ر) فضل مہدی، حاجی اسحاق، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top