استقبال ربیع الاول: منہاج القرآن نے مشعل بردار جلوسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور کے تمام ٹاؤنز اور یونین کونسلز سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے
مغل پورہ، مناواں، رائیونڈ، باغبانپورہ، کوٹ خواجہ سعید، داروغہ والا سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے
حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت سے بڑھ کر کوئی اور خوشی نہیں: رانا نفیس حسین قادری
صدر منہاج القرآن لاہور کا ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب، ضلعی عہدیداران کی شرکت

Milad Conference

لاہور (22 ستمبر 2022) تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں صدر لاہور رانا نفیس حسین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوسوں کے شیڈول اور روٹس کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ لاہور کے تمام ٹاؤنز اور یونین کونسلز سے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ ان جلوسوں میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، پاکستان عوامی تحریک اور دیگر فورمز کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنما اور کارکنان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشعل بردار جلوسوں میں عوام الناس، تاجربرادری، مزدور، کسان، وکلا، طلبا، سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اجلاس میں منہاج القرآن لاہور کے ناظم میاں ممتاز حسین، سینئر نائب صدر پروفیسر ذوالفقار علی، حاجی امجد، کیپٹن (ر) عبدالمجید، رانا عتیق الرحمان، حافظ صفدر علی، اصغر ساجد، طارق الطاف، میاں حنیف، شہباز بھٹی و دیگر رہنما شریک تھے۔

اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ 27 ستمبر کومغل پورہ چوک سے شالیمار چوک تک، 28 ستمبر کو مناواں اور رائیونڈ سے، 29 ستمبر کو باغبانپورہ سے، یکم اکتوبر کو کوٹ خواجہ سعید سے، 2 اکتوبر کو داروغہ والا سے عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ مشعل بردار جلوسوں کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما کریں گے۔ چونگی امر سدھو، ملتان روڈ، سمن آباد، شاہدرہ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ سے بھی مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے اور محافل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے اور ضیافت میلاد کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر 39ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں ہیں۔ عالمی میلاد کانفرنس میں لاہور سے لاکھوں لو گ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محسن انسا نیت حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت سے بڑھ کر کوئی اور خوشی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعثت محمدی ﷺ پر خوشیاں منانے کا حکم اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر نعمت کے ملنے پر خوشی منانے اور شکر اداکرنے کا حکم دیا ہے، حضور نبی اکرم ﷺ اس کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے آغاز پر منہاج القرآن سیکرٹریٹ، گوشہ درود، جامع شیخ الاسلام اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رہائش گاہ کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا، خصوصی چراغاں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے حضور نبی اکرم ﷺ سے اظہار محبت و مودت کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ربیع الاول کے پورے مہینے میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام روزانہ”سیرت النبی ﷺ کانفرنسز“ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top