منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاوال مشعل بردار جلوس آج نکالا جائے گا

مغل پورہ چوک سے نکالے جانیوالے جلوس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری شرکت کریں گے
خرم نواز گنڈاپور، علامہ رانا محمد ادریس، رانا نفیس حسین قادری سمیت مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما شریک ہوں گے
ربیع الاول خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے: رانا نفیس حسین قادری
عالمی میلادکانفرنس میں اہلیان لاہور لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے: صدر منہاج القرآن لاہور

مشعل بردار میلاد جلوس

لاہور (27 ستمبر 2022) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ آج 27 ستمبر منگل کو تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام عزیز بھٹی ٹاؤن سے مغلپورہ چوک تا شالا مار چوک تک بعد نماز مغرب استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکال کر اس سلسلے کا آغاز کیا جائے گا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جلوس میں خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔

مشعل بردار جلوس کی قیادت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری صدر منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن شہباز حسین قادری و دیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما کریں گے۔

مشعل بردار جلوس میں صدر انجمن تاجران شالیمار لنک روڈ، صدر سوئیکارنو بازار میاں اعجاز چن، شیخ حامد، محمد اظہر چوہدری، چوہدری عبد الجلیل، چوہدری محمد اسلم، پیر سید انعام اللہ گیلانی، پیر سید گلزار شاہ قادری، شیخ آصف رفیق سمیت عزیز بھٹی ٹاؤن اور شالیمار لنک روڈ کی تاجر برادری اور ان کے نمائندے شرکت کریں گے۔

شالیمار لنک روڈ کے تاجر رہنما مشعل بردار جلوس کا استقبال کریں گے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے، دودھ، پانی کی سبیلیں جلوس کے راستے میں لگائی جائیں گی۔ مشعل بردار جلوس میں سجے ہوئے اونٹوں، بھگیوں، گھوڑوں اور موٹر سا ئیکلوں پر سوار ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع الاول میں لاہور سمیت پورے ملک میں مشعل بردار جلوس نکالے گی، سیرت النبی ﷺ کانفرنسز منعقد کرے گی۔

منہاج القرآن لاہور نے مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی 39ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔ کانفرنس میں اہلیان لاہور لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ربیع الاول کا مہینہ خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ محسن انسانیت حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت پاک کی خوشی دنیا جہان کی خوشیوں سے بلند تر اور برتر ہے۔

انہوں نے کہاکہ شالا مار ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، واہگہ ٹاؤن، رائے ونڈ، سمن آباد، مناواں، جلوموڑ، چونگی امر سدھو، داروغہ والا، اقبال ٹاؤن سے بھی استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top