کینیڈا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام سالانہ میلاد کانفرنس، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کا خطاب

Shaykh Hammad Mustafa Al Madani Al Qadri addresses Milad-un-Nabi Conference

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مسی ساگا مسلم کمیونٹی سنٹر اونٹاریو میں سالانہ میلاد کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کی۔ انہوں نے میلاد کانفرنس میں ’’محمد مصطفی ﷺ کی آمد بحیثیت محسن انسانیت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجدارِ کائنات حضرت محمد ﷺ کی آمد سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور رشد و ہدایت کے دور کا آغاز ہوا۔ آپ ﷺ نے انسانیت کی عزت و تکریم کا درس دیا اور ریاست مدینہ کو ایک مکمل انسانی معاشرہ بنایا جہاں مذہب، قبیلے، برادری اور لسانی بنیادوں کی بجائے قومیت کا نظریہ دیا گیا اور سب کو ایک قوم بنا دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ ایک مرتبہ پھر سے امن و آشتی کا گہوارہ ثابت ہو تو ہمیں چاہیئے کہ ہم آقا کریم علیہ الصلوۃ و السلام کے اسوہ حسنہ پر چلتے ہوئے خود کو دین کے وقف کریں، کمزوروں، غریبوں، مظلوموں، مسکینوں اور ناانصافی کا شکار ہونے والوں کی آواز بنیں، اپنی زندگیوں سے غفلت کو ترک کردیں۔

اعمالِ صالح اور سیرت طیبہ کی پیروی سے ہی ہمیں حضرت محمد ﷺ کی سچی محبت حاصل ہو گی۔ کانفرنس میں کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے معزز مہمانان گرامی، سجادگان، مختلف مکاتب فکر سے جید علماء مشائخ کرام سمیت اسکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نامور شخصیات کے علاوہ نامور قراء حضرات، نعت خوان، کمیونٹی بزنس حضرات اور عوام الناس نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا خواجہ کامران رشید نے انتظامیہ کی طرف سے مہمان خصوصی اور حاضرین مجلس کی آمد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس سے پہلے کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کی سعادت قاری شفیق نعیمی الازہری نے حاصل کی، حافظ عمیر وقاص منہاجین نے نقابت کے فرائض انجام دیئے جبکہ محمد جاوید چوہدری اور عبداللہ شیخ نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر شیخ احمد مصطفی العربی القادری نے شرکاء کیلئے عمرہ کے ٹکٹ کا قرعہ نکالا، اس موقع پر انہوں نے اپنی دلسوز آواز میں عربی نشید پڑھ کر روحانی سماع باندھ دیا، جس میں عاشقان رسول ﷺ نے جھوم جھوم کر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ کانفرنس میں علامہ شیخ احمد اعوان نے اختتامی دعا کروائی۔

Shaykh Hammad Mustafa Al Madani Al Qadri addresses Milad-un-Nabi Conference

Shaykh Hammad Mustafa Al Madani Al Qadri addresses Milad-un-Nabi Conference

Shaykh Hammad Mustafa Al Madani Al Qadri addresses Milad-un-Nabi Conference

Shaykh Hammad Mustafa Al Madani Al Qadri addresses Milad-un-Nabi Conference

Shaykh Hammad Mustafa Al Madani Al Qadri addresses Milad-un-Nabi Conference

Shaykh Hammad Mustafa Al Madani Al Qadri addresses Milad-un-Nabi Conference

Shaykh Hammad Mustafa Al Madani Al Qadri addresses Milad-un-Nabi Conference

Shaykh Hammad Mustafa Al Madani Al Qadri addresses Milad-un-Nabi Conference

Shaykh Hammad Mustafa Al Madani Al Qadri addresses Milad-un-Nabi Conference

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top