تحریک منہاج القرآن تنگ نظری نہیں وسعتِ قلب و نگاہ کا نام ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

تحریک منہاج القرآن کے 42ویں یومِ تاسیس کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ خصوصی تقریب کا انعقاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یومِ تاسیس کا کیک کاٹا

Minhaj ul Quran Foundation Day 2022

تحریک منہاج القرآن کے 42ویں یومِ تاسیس کی مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ خصوصی تقریب سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دعوت و تبلیغِ حق، اِصلاحِ اَحوالِ اُمت، تجدید و اِحیاءِ دین، ترویج و اِشاعتِ اسلام، اتحادِ اُمت اور اِنسانی معاشرے میں تحمل و برداشت اور اَمن و اِعتدال کے فروغ کے لیے عالم گیر جدوجہد کی تحریک ہے۔ تحریک منہاج القرآن تنگ نظری اور شدت پسندی نہیں بلکہ وسعت قلب اور وسعت نگاہ کا نام ہے۔

تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، محمد جواد حامد، مظہر محمود علوی، چودھری عرفان یوسف، فیصل حسین مشہدی، سدرہ کرامت مرکزی قائدین، جملہ شعبہ جات کے سربراہان، سٹاف ممبران، تحریک منہاج القرآن لاہور اور اس کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان شریک ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top