منہاج اسلامک انسائیکلوپیڈیا موبائل ایپلی کیشن کا Beta Version جاری، ڈاؤن لوڈ کریں اور تجاویز دیں

Minhaj Islamic Encyclopedia mobile application released

منہاج اسلامک انسائیکلوپیڈیا سرچ انجن کی صورت میں ایک ایسا ڈیجیٹل ذخیرہ ہے، جہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا، سیکڑوں تصانیف اور ان کے آڈیو اور ویڈیو لیکچرز موجود ہیں۔

منہاج اسلامک انسائیکلوپیڈیا میں متن قرآن پاک اور تراجم عرفان القرآن کے ساتھ ساتھ شیخ الاسلام کی دیگر تصانیف، خطابات اور فتاویٰ جات بھی شامل کئے گئے ہیں۔ آف لائن مطالعہ کیلئے آٹھ جلدوں پر مبنی قرآنی انسائیکلوپیڈیا (مجموعہ مضامین قرآن) کو بطور ای بک ڈاؤنلوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

یہ سرچ انجن آپ کو تین زبانوں (عربی، انگریزی اور اردو) میں تلاش کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ سرچ انجن تمام سمارٹ ڈیوائسز کیلئے ریسپانسو ہے۔ منہاج اسلامک انسائیکلوپیڈیا میں وائس سرچ کی سہولت بھی موجود ہے۔ اس انسائیکلوپیڈیا میں قرآن مجید کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ آیاتِ قرآنی کو لکھ کر تلاش کرنے کے علاوہ کسی آیت کو انسانی آواز کے ذریعے بھی تلاش کیا جا سکتا ہے۔ گھنٹوں طویل خطاب کے اندر سے مطلوبہ الفاظ کو سرچ کرکے براہ راست تلاش کردہ جملے سے سننے کی سہولت اس کی خاص انفرادیت ہے۔ منہاج اسلامک انسائیکلوپیڈیا پہ صارفین کی تلاش کردہ ہسٹری کو محفوظ رکھا جاتا ہے، جسے وہ کسی بھی موقع پر دیکھ سکتے ہیں۔

اس انسائیکلوپیڈیا میں ایسے فیچرز بھی موجود ہیں کہ آپ اپنے منتخب کردہ نتائج تلاش اور بک مارکس کو ریسرچ پیپرز / مضامین بنانے کیلئے بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔ جنہیں بعد ازاں تحقیقی مقالے کی صورت میں شائع کیا جا سکتا ہے / سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔ نیز ان تحقیقی مقالات کو بطور پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

منہاج انسائیکلوپیڈیا کی موبائل ایپلی کیشن کو تکنیکی اعتبار سے مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی آرا سے نوازیں۔ شکریہ

www.minhaj.app

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top