کرسمس کا تہوار محبت، برداشت، احترام انسانیت اور رواداری کا درس دیتا ہے: سہیل احمد رضا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 40 سالہ جدوجہد کی بنیاد انسانیت کے احترام پر مبنی ہے
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل رضا کی کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

Christmas celebrations by Minhaj ul Quran Interfaith Relations

لاہور (24 دسمبر 2022) ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے کرسمس کے موقع پر دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار محبت، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے جو کسی بھی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کے شہزادے حضرت عیسیؑ ابنِ مریم کی ولادت امن بھائی چارے، رواداری اور احترام کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ حضرت عیسیٰؑ نے محبت، رواداری اور ہمدردی کی اقدار کی تبلیغ کی۔ ملک کے دفاع، تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات ہمیشہ قابل تحسین رہی ہیں۔ آئین پاکستان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے ویژن کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن غیر مسلموں کے حقوق کے حوالے سے ساری دنیاکو آگاہی دے رہی ہے۔ ہمیں دنیا کے تمام انسانوں کے درمیان محبت، امن اور بھائی چارے کے رویوں کو فروغ دینے پر محنت کرنا ہوگی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 40 سالہ جدوجہد کی بنیاد انسانیت کے احترام پر مبنی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں امن، محبت، سلامتی، بھائی چارے، برداشت، مذہبی روادری اور باہمی احترام کے رویوں کو پھیلانے پر محنت کررہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن محبت اور امن کی تحریک ہے۔

Christmas celebrations by Minhaj ul Quran Interfaith Relations

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top