منہاج القرآن انٹرنیشنل مِسّی ساگا کینیڈا میں تربیتی نشست، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خطاب

Educational Session TMQ Canada

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کینیڈا اور امریکہ کے ذمہ داران کے ساتھ 12 دسمبر 2022 کو جامعہ المصطفیٰ مِسّی ساگا کینڈا میں تربیتی نشست منعقد ہوئی۔ تربیشی نشست میں ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، کامران رشید، محترم رضی نیازی، ڈاکٹر عرفان ظہور احمد، علامہ محمد ذیشان، غلام مرتضیٰ علوی محمد شکیل طاہر، خرم شہزاد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے ذمہ داران نے شرکت کی جبکہ امریکہ کے تنظیمی ذمہ داران آن لائن شریک ہوئے۔

Educational Session TMQ Canada

نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔تربیتی نشست سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تربیتی نشست کا بنیادی مقصد اصلاحِ احوال، خدمتِ خلق کا شعور اجاگر کرنا، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دین کی ترویج و اشاعت کے ضمن میں احکاماتِ رسولﷺ پرعمل درآمد یقینی بنانا ہے، کمیونٹی سے مکالمہ کرنے والے داعیانِ دین کے لیے ضروری ہے کہ ان میں ایمان، یقین، مطالعہ کا ذوق ،اخلاص، عزم و ہمت، تقویٰ و طہارت، کردار وعمل، دیانت و صداقت کے اوصاف بدرجہ اتم موجود ہوں۔

ایک بہترین کمیونٹی لیڈر ہونے کے ناطے آپ کی گفتگو میں فصاحت و بلاغت اور اس کے لیے صابر و شاکر ہونا لازم ہے، جب کوئی داعی ان اوصاف سے متصف ہوگا تو اس کی بات میں تاثیر ہوگی اور اس کی دعوت سننے والوں کے دل دماغ تک جائے گی، داعی کے لیے لازم ہے کہ وہ خود سیرتِ مصطفیٰﷺ کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہو اور اس کا کوئی عمل سیرتِ طیبہ کے برعکس نہ ہو، بے عمل مسلمانوں کو باعمل بنانا فی زمانہ سب سے بڑا دینی چیلنج اور دعوت دین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن کردار وعمل کی تحریک ہے، ہمیں دعوت کا آغاز اپنی سماعتوں سے کرنا چاہیے سب سے پہلے ہم خود قرآن پڑھیں اور سنیں اور پھر اپنے اہلِ خانہ کو نماز پنجگانہ کی تعلیم و ترغیب دیں جب یہ دعوت موثر ہو جائے گی تو اس کے اثرات اور ثمرات ہر جگہ نظر آئیں گے۔

نشست کے اختتام پر امت مسلمہ، بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Educational Session TMQ Canada

Educational Session TMQ Canada

Educational Session TMQ Canada

Educational Session TMQ Canada

Educational Session TMQ Canada

Educational Session TMQ Canada

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top