ڈیرہ غازی خان: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ”رحمۃ للعالمین کانفرنس“ سے خطاب

Dr Hassan Qadri addressing Rahmat ul Alamin Conference in DG Khan

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈیرہ غازی خان میں ”رحمۃ للعالمین ﷺ کانفرنس“ میں خصوصی شرکت و خطاب کیا۔

اس موقع پر ”شان رحمۃ للعالمین“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ تاجدارِ کائنات آقا علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے رحمت بنا کر بھیجا۔ اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں رحمت فرمانے والے ہیں۔ اگر کوئی اللہ تعالیٰ کی رحمت کو دیکھنا، جاننا اور سمجھنا چاہتا ہے تو وہ یہ جان لے کہ وجود مصطفیٰ ﷺ ہی اللہ کی کل رحمت ہے۔ تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت کے بے شمار گوشے ہیں اور عقل انسانی اس کا احاطہ کرنے سے قاصر ہے۔ حضور ﷺ کی رحمت انسانوں ہی نہیں بلکہ تمام عالمین پر محیط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اطاعت مصطفیٰ ہی اطاعت الہیہ ہے، اگر ہم نے اپنے بچوں کی تربیت دور صحابہ کے طرف پر کرلی، انہیں سوئے گنبد خضری کرلیا اور صحابہ کرام، اہلبیت اطہار کی زندگیوں کے مطابق ان کی پرورش کر لی تو خدا کی عزت کی قسم آنے والے زمانے آپ لوگوں پر رشک کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ یہ وہ زمانہ ہے جس کی باگ دور آپ نے سنبھالنی ہے، اس میں اپنا معاشرتی، فکری، نظریاتی، تحریکی، تنظیمی کردار آپ نے مل کے ادا کرنا ہے۔ اللہ رب العزت ہمیں اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطاء فرمائے تاکہ اس وقت کو ہائز کرلیں کہ م ایسے یوٹیلاللہ اور اس کے رسول کی رضا جوئی کا باعث ہوجائے۔

کانفرنس میں پہنچنے پر چیئرمین سپریم کونسل کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ کانفرس میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، صدر عوامی تحریک جنوبی پنجاب میاں نور احمد سہو، راؤ عارف رضوی، راشد مصطفوی، قاضی فیض الاسلام، نشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ، ریاض خان علیانی، سردار سیف اللہ خان سدوزی، ڈاکٹر سعد بلوچ، عامر کریم ملک، ابراہیم سدوزی، مفتی علامہ عبدالستار سدوزی، ڈاکٹر اللہ بخش بھٹی، پیر محمد انیس بخشی، علامہ طارق حجازی، حاجی قادر بخش محمدی، قاضی کاشف اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Dr Hassan Qadri addressing Rahmat ul Alamin Conference in DG Khan

Dr Hassan Qadri addressing Rahmat ul Alamin Conference in DG Khan

Dr Hassan Qadri addressing Rahmat ul Alamin Conference in DG Khan

Dr Hassan Qadri addressing Rahmat ul Alamin Conference in DG Khan

Dr Hassan Qadri addressing Rahmat ul Alamin Conference in DG Khan

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top