لاہور: آغوش آرفن کیئر ہوم میں قائد ڈے تقریب 2023

Quaid Day program 2023 in Aghosh Complex Lahore

آغوش آرفن کیئر ہوم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں آغوش آرفن کیئر ہوم کے طلباء نے اپنے قائد سے اظہار محبت کرتے ہوئے ترانے پڑہے اور تقاریر پیش کیں۔

تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی حالات زندگی پر کوئز مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ترانے، تقاریر اور کوئز مقابلے میں پہلی پوزیشن لینے والے طلباء میں ایڈمن مینیجر کیپٹن رمضان اور سینیئر وارڈن رانا عبد الباسط نے نقد انعامات تقسیم کیے۔

تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور انکی درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تقریب میں سینیئر وارڈن ملک منظور حسین اور اسٹیٹ آفیسر محمد افضل سمیت ادارے کے مختلف ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی۔

Quaid Day program 2023 in Aghosh Complex Lahore

Quaid Day program 2023 in Aghosh Complex Lahore

Quaid Day program 2023 in Aghosh Complex Lahore

Quaid Day program 2023 in Aghosh Complex Lahore

Quaid Day program 2023 in Aghosh Complex Lahore

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top