شب برأت دعاؤں کی قبولیت کی رات ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 06 مارچ 2023ء

یہ مبارک رات رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی آمد کا اعلان بھی ہے
شب برات کو شب توبہ، شب مغفرت اور شب عبادت کا مقام حاصل ہے
اُمت محمدیہ اخلاق و کردار سنوارنے پر توجہ دے: قائد منہاج القرآن

Dr Tahir-ul-Qadri on shab-e-barat

لاہور (6 مارچ 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شب برات بخشش، گناہوں سے توبہ اور دعاؤں کی قبولیت کی رات ہے۔ یہ مبارک شب رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی آمد کا اعلان بھی ہے۔ اُمت اخلاق و کردار سنوارنے پر توجہ دے اور اللہ رب العزت سے اس کے لئے توفیقات میں اضافہ کے لئے گڑگڑا کر دعا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اخلاق بگڑنے سے سب کچھ بگڑ گیا ہے۔ اچھے برے، حلال اور حرام کی تمیز ختم ہو گئی ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ رب العزت کی نعمتوں اور برکتوں کا نزول بھی رک گیا ہے اور آج اُمت آفات و تکالیف سے دو چار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کا حکم ہے کہ جب بھی مشکل آئے تو نماز اور صبر سے مدد طلب کرو۔ اُمت محمدیہ کا ہر فرد الخصوص نوجوان شب برات کو عہد کریں کہ وہ نماز پنجگانہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے اور اپنی مخفی اور ظاہرہ صحبتوں کو پاکیزہ اور اپنے خیالات اور غور و فکر کے انداز مثبت بنائیں گے۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ دعا ایک اہم عبادت ہے، شعبان کی 15ویں رات کو خاص طور پر اللہ کی رحمت بندوں کی دعاؤں کی منتظر رہتی ہے کہ کب بندہ دعا کرے اور اللہ کی رحمت برس جائے۔ انہوں نے کہا کہ شب برات ساری مسلم قوم توبہ استغفار کرے، گناہوں کی معافی مانگنا اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ دعاؤں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقدس راتیں در توبہ کھولتی اور اللہ کو راضی کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں، شب برات کو شب توبہ، شب مغفرت اور شب عبادت و ریاضت کا مقام حاصل ہے

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top