منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے ”باشعور خاتون، باشعور معاشرہ“ مہم

مورخہ: 06 مارچ 2023ء

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سیمینارز اور مذاکروں کا انعقاد ہو گا
مرکزی تقریب 7 مارچ کو منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ میں ہو گی: ڈائریکٹر وائس عائشہ مبشر

WOICE Seminar

لاہور (6 مارچ 2023ء) منہاج القرآن ویمن لیگ وائس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ”باشعور خاتون، باشعور معاشرہ“ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت ملک بھر میں ویمن لیگ کی تنظیمات سیمینارز، سمپوزیم کے ذریعے خواتین کی دینی، قومی، سماجی و معاشرتی ذمہ داریوں پر مباحثوں کا اہتمام کررہی ہیں۔ اس حوالے سے 7 مارچ 2023ء کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک اہم کانفرنس ہو گی جس سے صدر وحدت المسلمین ویمن ونگ معصومہ نقوی، ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، سینئر اینکرپرسن ڈاکٹر نبیحہ، سینئر وائس پریذیڈنٹ منہاج القرآن ویمن لیگ شاہدہ مغل، سینئر صحافی عروسہ خان اور فاطمہ بٹ اظہار خیال کریں گی۔

وائس کی ڈائریکٹر عائشہ مبشر نے کہا کہ خواتین کے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کرنے کی سب سے زیادہ ذمہ داری دینی و مذہبی تحریکوں کی ہے۔ قرآن مجید اور مصطفوی تعلیمات میں ویمن امپاورمنٹ کاایک مکمل پیکیج دیا گیا ہے۔

تحریک منہاج القرآن ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی نمائندہ اور ممتاز خواتین سے مل کر ویمن امپاورمنٹ کا شعور اجاگر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کی خواتین کی واحد تحریک ہے جو خواتین کی تعلیم و تربیت اور بیداری شعور کے لئے 30 سالوں سے ماہنامہ دختران اسلام کااجراء کررہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top