منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنزکے زیرِاہتمام ضیافت میلاد النبی ﷺ

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ضیافت میلاد میں خصوصی شرکت کی۔ ضیافت میلاد میں مختلف مذاہب اور مختلف مسالک کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب میں ’’پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں مسلم معاشرے میں غیر مسلموں کے حقوق‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے جو معاشرتی نظام پیش کیا، اس میں نہ صرف مسلمانوں کو آپس میں حسن سلوک سے پیش آنے کی تلقین کی بلکہ غیر مسلموں سے بھی حسن معاشرت کی تعلیم دی ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ مسلم معاشرے میں غیر مسلم کے جان و مال اور عزت و آبروہ کا تحفظ حکومت اور مسلم معاشرے کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں تحمل، برداشت اور اختلاف رائے کا احترام کرنا نہیں آتا۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک بنے تو ہمیں نوجوانوں کی فکری تربیت کی ضرورت ہے، سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے نصاب میں انٹرفیتھ ہارمنی، انٹرفیتھ ریلیشنز، احترامِ انسانیت، احترام بین المذاہب کے موضوعات کو شامل کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکول سے ہی مسلم اور نان مسلم بچے اس طرح کے موضوعات پڑھتے ہوئے جوان ہوں تاکہ کل کو کوئی متشدد گروہ اگر ان کو کسی سٹیج سے آواز بھی دے تو وہ اس کا آلہ کار بننے کی بجائے ان کے حماقت انگیز اور جاہلانہ اقدام کی طرف نہ دوڑیں۔

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri addressing Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ضیافت میلاد کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ، تعلیمی اداروں کے اندر فروغ امن اور انسداد دہشت گردی کے لیے کانفرنسز اور سیمینارزمنعقد کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اپنے خطابات میں بین المذاہب ہم آہنگی، بین المسالک رواداری اور احترامِ انسانیت کے موضوعات پر خطابات کریں تاکہ عوام الناس سیکھ سکیں کہ احترامِ انسانیت کے لیے حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کیا ہیں۔

تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شا، ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل، ریورنڈ فادر جیمز چنن، ریورنڈ قیصر ندیم جوزف، سلیم شاکر، کرنل میکڈونلڈ چاندی، پنڈت امرناتھ رندھاوا، علامہ مخدوم عاصم، قاری خالد محمود، پروفیسر محمود غزنوی، ڈاکٹر سروا بھوما، فادر پاسکل پولوس، پیر نو بہار شاہ،ثاقب بھٹی، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، سہیل احمد رضا، شہزاد احمد خان، اورنگ زیب خان، محمد طیب ضیاء، حافظ غلام فرید، سید فرزند علی، عائشہ شبیر دیو، مریم اسلم سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، سٹاف ممبران اور عامۃ الناس بڑی تعداد میں شرکت۔

غیر مسلم رہنماؤں نے ضیافت میلاد میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پیغمبر اسلام حضور نبی اکرم ﷺ پیغمبر امن و سلامتی ہیں۔آپ ﷺ کو رحمۃ للعالمین کہہ کر پکارا جاتا ہے، اس میں کسی مذہب اور کسی خطے کی تفریق نہیں بلکہ وہ تمام انسانوں کیلئے باعث رحمت و امن ہیں۔ رہنماؤں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بین المذاہب و بین المسالک کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کو ضیافت پیش کی گئی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations
آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شا منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنزکے زیرِاہتمام ضیافت میلاد النبی ﷺ سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations
ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنزکے زیرِاہتمام ضیافت میلاد النبی ﷺ سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations
ریورنڈ فادر جیمز چنن منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنزکے زیرِاہتمام ضیافت میلاد النبی ﷺ سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations
کرنل میکڈونلڈ چاندی منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنزکے زیرِاہتمام ضیافت میلاد النبی ﷺ سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations
خرم نواز گنڈا پور منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنزکے زیرِاہتمام ضیافت میلاد النبی ﷺ سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations
سہیل احمد رضا منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنزکے زیرِاہتمام ضیافت میلاد النبی ﷺ سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations
فادر پاسکل پولوس منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنزکے زیرِاہتمام ضیافت میلاد النبی ﷺ سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations
ریورنڈ قیصر ندیم جوزف منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنزکے زیرِاہتمام ضیافت میلاد النبی ﷺ سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations
قاری خالد حسین منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنزکے زیرِاہتمام ضیافت میلاد النبی ﷺ سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations
علامہ مخدوم عاصم منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنزکے زیرِاہتمام ضیافت میلاد النبی ﷺ سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations
پنڈت امرناتھ رندھاوا منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنزکے زیرِاہتمام ضیافت میلاد النبی ﷺ سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations
ڈاکٹر سروا بھوما منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنزکے زیرِاہتمام ضیافت میلاد النبی ﷺ سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations
اورنگ زیب خان منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنزکے زیرِاہتمام ضیافت میلاد النبی ﷺ سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations

Ziyafat e Milad in Minhaj-ul-Quran

Reception of Guest

گروپ فوٹو

Interfaith Milad feast under Minhaj-ul-Quran Interfaith Relations

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top