تقریب رونمائی ’’الموسوعۃ القادریۃ فی العلوم الحدیثیۃ (انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز)‘‘

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at Aiwan-e-Iqbal Lahore

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے 60 جلدوں پر مشتمل تالیف کردہ ”انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز“ کی پہلی 8 جلدیں جو اصول الحدیث پر مشتمل ہیں کی تقریبِ رونمائی ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی۔

تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اس انسائیکلوپیڈیا کے ذریعے علم الحدیث کے بارے میں شکوک و شبہات پھیلانے والوں کے تمام اعتراضات کا علمی جواب دے دیا ہے۔ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ علم الحدیث پر کام کا آغاز آپ ﷺ کے عہدِ مبارک کے اڑھائی سو سال بعد ہوا، یہ تاثر کم علمی پر مبنی ہے، دین اسلام کی درست تفہیم کے لئے علم الحدیث ناگزیر ہے۔

مہمان خصوصی جامعہ الازہر مصر کے شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر نصر الدسوقی اللبان نے انسائیکلوپیڈیا آف حدیث کی تالیف پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو والہانہ انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم عرب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات پر ان کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان کی وجہ سے اہل پاکستان سے بھی پیار کرتے ہیں۔ ہم عربوں نے علم الحدیث کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے اجازات لے رکھی ہیں۔

dr. nasar albaan adressing

تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایک بڑا کارنامہ ہے اس پر میں اُنہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ دین کی حفاظت اللہ نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے۔ اس لئے ہر دور میں اللہ کے منتخب کئے گئے بندے ہی یہ خدمت انجام دیتے ہیں۔

molana tariq jameel adressing

مجیب الرحمن شامی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کے ذریعے حدیث کے علم، فن اور تاریخ پر جتنے بھی اعتراضات کئے جاتے ہیں ان سب کا ایک جگہ پر جواب دے دیا ہے۔ یہ علم حدیث کے باب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی بہت بڑی خدمت ہے۔ میری دعا ہے علمی میدان میں وہ اسی طرح فتوحات کرتے رہیں۔

mujeeb ul rehman shami adressing

دانشور، صحافی سید ارشاد عارف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا پر ادارے اور بڑی تعداد میں محققین مل کر کام کرتے ہیں میں حیرت میں مبتلا ہوں کہ یہ کام تنہا ڈاکٹر طاہرالقادری نے انجام دے دیا۔ میں ان کی توفیقات میں اضافہ کیلئے دعاگو ہوں۔

irshad aarif adressing

جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسائیکلوپیڈیا عربی زبان میں ہے مگر افسوس پاکستان کے تعلیمی اداروں سے عربی زبان نکال دی گئی۔ عربی کو لازمی مضمون کے طور پرپڑھایا جانا چاہیے۔ میں ان کے صاحبزادے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے کہوں گا وہ اس انسائیکلوپیڈیا کا انگریزی اور اردو زبان میں بھی ترجمہ کروائیں۔

nazeer ahmed ghazi adressing

اوریا مقبول جان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے دین کی خدمت کے لئے لوگوں کو منتخب کرتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری بھی انہی منتخب لوگوں میں سے ہیں۔

orea maqbool jan adressing

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تالیف کردہ انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز فن حدیث اور علم الحدیث کے باب میں ایک مستند اور قابل قدر علمی کاوش ہے۔ شیخ الاسلام نعلین پاک کے تصدق سے فی زمانہ قرآن و سنت اور شریعت محمدیہ کا مستند مواد اُمت اور آئندہ نسلوں کو دے رہے ہیں۔ علوم الاسلامیہ کے طالب علم، محققین و اساتذہ پورے اعتماد کے ساتھ شیخ الاسلام کی تصانیف و تالیفات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

dr. hassan qadri adressing

مولانا ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے فی زمانہ علم الحدیث کے حوالے سے بہت بلند تر علمی معیار قائم کر دیا ہے۔ یہ کام باعث خیر بھی ہے اور محققین کے لئے ایک رکاوٹ بھی، اب اس دور کا محقق ڈاکٹر طاہرالقادری کے اس کام کے بعد مزید کیا کام کرے گا؟۔

dr. raghib hussain naimi adressing

ڈاکٹر فرید پراچہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ڈاکٹر طاہرالقادری نے انسائیکلوپیڈیا آف قرآن سٹڈیز مرتب کیا اور اب انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز مکمل کر لیا۔ اہل علم کو خوشی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس گئے گزرے دور میں بھی علم و تحقیق کا دروازہ کھلا رکھا ہوا ہے۔

dr. fareed paracha adressing

علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ علوم الحدیث پر یہ کام اپنی مثال آپ ہے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ اہل علم کے ہاں علوم الحدیث اور فن حدیث کے اعتبار سے جو تشنگی تھی اس پیاس کو ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس انسائیکلوپیڈیا کے ذریعے بجھا دیا ہے۔

sibteen haider sabzwari adressing

علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دین کیلئے کام کرنے والے قیامت تک زندہ رہیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے محبوب مکرم کی حدیث پر خوبصورت کام کیا ہے۔

molana zubeer ahmed zaheer adressing

مولانا مفتی زبیر فہیم نے انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز مرتب کرنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد بھی دی۔

علامہ شہزاد حسین مجددی نے کہا کہ ہمیں شکر کرنا چاہیے اللہ نے اس عہد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری پیدا کر دیا۔ کوئی اختلاف رکھنے والا شخص بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کو اگر مجدد کہتے ہوئے جھجکے گا نہیں۔

allama shehzad mujadadi adressing

صوفیہ بیدار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث ایک معجزاتی کام ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری تحقیقی کے باب میں جو خدمات انجام دے رہے ہیں اس پر ہم سب پاکستانیوں کو فخر ہے۔

sofia beedar adressing

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نوازگنڈاپور نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض فریدِ ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے انجام دئیے۔ عرب مہمان استاذ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر نصراللبان کو عربی زبان میں حافظ سعید رضا بغدادی نے دعوتِ خطاب دی، تقریب کا اختتام دعائے خیر پر ہوا۔

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at Aiwan-e-Iqbal Lahore

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at Aiwan-e-Iqbal Lahore

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at Aiwan-e-Iqbal Lahore

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at Aiwan-e-Iqbal Lahore

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at Aiwan-e-Iqbal Lahore

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at Aiwan-e-Iqbal Lahore

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at Aiwan-e-Iqbal Lahore

Dr Tahir-ul-Qadri Hadith Encyclopedia launched at Aiwan-e-Iqbal Lahore

مہمان خصوصی جامعہ الازہر مصر کے استاذ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر نصر اللبان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری اسلامی دنیا کے دینی اسلامی علمی حلقے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تحقیق و تدوین سے استفادہ کر رہے ہیں،ان کا علمی وقار اور تحقیقی معیار قابل ستائش ہے۔

ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے انسائیکلوپیڈیا آف حدیث کی صورت میں ایک کارنامہ انجام دیا ہے اس پر میں ان کے لیے اور ان کے صاحبزادگان کی خیرو سلامتی کے لیے دعا گو ہوں انھوں نے کہا کہ دین کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے اپنے ہاتھ لے رکھا ہے اسی لیے ہر دور میں ایسی شخصیات آتی ہیں جو دین کو اس کی اصل اور زیر زبر کے ساتھ آئندہ نسلوں تک پہنچاتے ہیں انھوں نے کہا کہ آپ ﷺ واحد متبرک ہستی ہیں جن کے شمائل، خصائل نہ صرف محفوظ و مامون ہیں بلکہ آپ ﷺ کا فرمایا ہوا ایک ایک حرف اور سنت بھی محفوظ ہے، انھوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے عمر بھر منبر پر سے کبھی کسی کا نام لے کر اس کے عیب بیان نہیں فرمائے، اور نہ کسی کی غلطی پر اس سے اظہار نفرت فرمایا آج کے خطبا اس سنت رسول ﷺ پر عمل کریں۔

مجیب الرحمن شامی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث میں حدیث کے علم ،فن اور تاریخ اور محدثین پر جتنے بھی اعتراضات ،اشکالات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے ان سب کا ایک جگہ جواب دے دیا ہے یہ علم حدیث کے باب میں ایک بہت بڑا کنٹری بیوشن ہے ،میری دعا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اسی طرح علمی میدان میں فتوحات کرتے رہیں۔

اوریا مقبول جان نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کچھ لوگوں کو اپنے دین کی ترویج و اشاعت کے لئے منتخب کرتا ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری انہی چنیدہ بندوں میں سے ہیں، منکرینِ حدیث نے امت کو تشکیک و ابہام سے دوچار کرنے کی ناکام کوشش کی، مختلف ادوار میں حدیث کے علم و فن پر بڑا کام ہوا فی زمانہ یہ عظیم خدمت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ادا کر رہے ہیں، اسماء الرجال کا علم اور فن مسلم محققین کا کارنامہ ہے یہ علم سچ کو جھوٹ سے جدا کرتا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسماء الرجال پر بھی اس انسائیکلوپیڈیا میں شاندار کام کیا ہے۔

معروف اسلامی سکالر جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی نے تقریب رونمائی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اسلام کے سب سے طاقتور وکیل ہیں، میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے کہوں گا کہ وہ انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کا انگریزی زبان میں بھی ترجمہ کروائیں، منکرینِ حدیث کے لیے یہ بہت بڑا جواب ہے، انھوں نے کہا کہ ایک وقت تھا سکولوں میں عربی زبان لازمی مضمون کے طور پر پڑھائی جاتی تھی جو بند کروا دی گئی سکولوں میں عربی زبان لازمی مضمون کے طور پر پڑھائی جائے۔

ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا پیڈیا آف قرآن کے بعد، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تالیف کردہ 60 جلدوں پر مشتمل انسائیکلوپیڈیا آف سنہ ایک بہت بڑی علمی کاوش ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری نے تحقیق کا دروازہ بند نہیں ہونے دیا،وہ اس دور میں دین کی بڑی خدمت انجام دے رہے ہیں۔

دانشور صحافی کالم نویس ارشاد عارف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں انسائیکلوپیڈیا جیسے کام پر محققین کا بورڈ انجام دیتا ہے مگر حیرت اس جیسا عظیم کام ڈاکٹر طاہر القادری تن تنہا انجام دے رہے ہیں ،میں ان کی توفیقات میں اضافہ کے لئے دعا گو ہوں۔

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کا جو کام کر دیا ہے یہ باعث خیر بھی ہے اور رکاوٹ بھی اب اس دور کا محقق ڈاکٹر طاہر القادری کے اس کام کے بعد مزید کیا کام کرے گا، انھوں نے اتنا جامع کام کر دیا ہے یہ کام ایک مثال بنا رہے گا۔

علامہ سید سبطین حیدر سبزواری مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے علوم القرآن اور علوم الحدیث کے حوالے سے جو کام کیا ہے یہ اپنی مثال آپ ہے، صاحبانِ علم ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اللہ رب العزت انہیں طولِ عمر عطا کرے، دنیا سے جانا حقیقت ہے لیکن اپنے علمی و تحقیقی کاموں کی وجہ سے شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ تاقیامت زندہ رہیں گے۔

علامہ شہزاد مجددی نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کی تقریب رونمائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس باغ کا مقدمہ یہ ہے تو سوچیں اس کی بہار کیا ہے، 8 جلدوں میں موسوعہ علوم الحدیث جس کی آج تقریب رونمائی ہو رہی ہے؛ یہ انسائیکلوپیڈیا آف سنہ کا مقدمہ یے، جو ساٹھ جلدوں میں طبع ہوگا۔ ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس عہد میں اللہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پیدا کر دیا، ڈاکٹر صاحب کے علمی کام کی وسعت اور تنوع ایسا ہے کہ انسان حیران ہو جاتا ہے، شیخ الاسلام نے اپنے کام سے اپنے مخالفین سے بھی منوایا ہے کہ وہ وقت کے مجدد ہیں۔

مولانا زبیر احمد ظہیر سربراہ مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنے دین کی سربلندی کے لیے چنا ہے، تحریک منہاج القرآن مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے اللہ رب العزت کی توفیق خاص سے اس کے محبوب مکرمﷺ کی حدیث پر خوبصورت اور احسن انداز میں کام کیا ہے۔ حدیث کا کام کرنے والوں کا یہ کام تاقیامت زندہ رہے گا۔

ڈاکٹر عبد الغفور راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علوم الحدیث کے باب میں تشنگی تھی جو ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے الموسوعۃ القادریہ تالیف کرکے دور فرمادی ہے۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے علم، عمل اور ان کے اس علمی و تحقیقی کام میں برکت عطاء فرمائے۔

معروف ادیبہ و ٹی وی اناؤنسر صوفیہ بیدار نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پہلے قرآنک انسائیکلوپیڈیا اور اب انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث لکھ کر یقیناً ایک معجزاتی کام سرانجام دیا ہے۔ اس وقت ان کی عالمِ اسلام میں جو اہمیت ہے بطور پاکستانی وہ ہمارے لیے قابلِ رشک ہے۔ میں ان کی درازیِ عمر کے لیے دعا گو ہوں۔

فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے جو 60 جلدوں پر انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز تالیف کیا ہے، پہلے مرحلے میں 8 جلدوں پر مشتمل مقدمہ اصول الحدیث ہے جس کی تقریب رونمائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کا انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز 400 سالہ علوم الحدیث کے ذخیرہ میں ایک فقید المثال اضافہ ہے جس سے عرب و عجم کے علوم الحدیثیہ کے طلباء، پروفیسرز و محققین استفادہ کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ انسائیکلوپیڈیا شیخ الاسلام نے عربی زبان میں تالیف کیا ہے۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقَادِرِیَّۃ فِي الْعُلُوْمِ الْحَدِیْثِیَّۃ کی تقریب رونمائی میں خطبۂ استقبالیہ دیتے ہوئے عرب شیخ پروفیسر ڈاکٹر محمد نصر الدسوقی اللبان، استاذ الحدیث وعلوم الحدیث الازہر یونیورسٹی، مصر اور مولانا طارق جمیل سمیت جملہ مہمانانِ گرامی اور خواتین و حضرات کو خوش آمدید کہا۔ تقریب رونمائی نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top