آغوش کمپلیکس کے طلبہ کے اعزاز میں تقریب 31 اکتوبر کو ہو گی

گریجوایشن مکمل کرنے والے ہونہار طلبہ میں اسناد تقسیم کی جائیں گی
چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تقریب کی صدارت کریں گے
بیگم پروین سرور، سابق صوبائی وزیر محمد رضوان، ذکر اللہ مجاہد، حمیرا بھٹو شرکت کریں گی

Graduation ceremony in Aghosh Complex

لاہور (30 اکتوبر 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہومز میں گریجوایشن مکمل کرنے والے ہونہار طلبہ کے اعزاز میں پر وقار تقریب تقسیم اسناد 31 اکتوبر (منگل) کوہو گی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل،چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تقریب کی صدارت کریں گے۔

تقریب میں بیگم پروین سرور،سابق صوبائی وزیر محمد رضوان، رہنما جماعت اسلامی ذکر اللہ مجاہد، حمیرا بھٹو، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال سمیت، ماہرین تعلیم، اساتذہ کرام، طلبا، مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top