منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو کے کے رہنماؤں کا آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ

رہنماؤں نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے، سفاری پارک کی سیر کی
آغوش کے بچے مختلف شعبہ جات میں بطور پروفیشنل خدمات انجام دے رہے ہیں: کرنل (ر) مبشر اقبال
آغوش کے طلباء کے نظم و ضبط اور اعتماد کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی: اویس انور

Minhaj Welfare Uk Team Visit Aghosh Orphan Care Home

لاہور (4 نومبر 2023ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو کے کے رہنماؤں نے آغوش آرفن کیئر ہوم کا خصوصی دورہ کیا۔ آغوش کے ننھے بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے یوکے سے آئے مہمانوں کا پرتباک استقبال کیا۔ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے آغوش کمپلیکس کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو کے کے رہنماؤں میں اویس انور، مزمل رفیق، ذین شبیر، سید وسیم ابرار، کائنات اشرف، سبین الطاف اور شبرینہ حفیظ شامل تھے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے پاکستان میں اپنے ایک ہفتہ قیام کے دوران آغوش آرفن کیئر ہوم کے طلباء کے ساتھ مختلف تعلیمی و تفریخ سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔ آغوش آرفن کیئر ہوم کے بچوں نے یوکے سے آئے مہمانوں کے ساتھ لاہور سفاری پارک کی سیر کی۔

کرنل (ر) مبشر اقبال نے یوکے کی ٹیم کو بتایا کہ آغوش سے تعلیم مکمل کرنے والے بچے آج مختلف شعبہ جات میں بطور پروفیشنل اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو بہترین رہائش، تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت بڑی نیکی ہے۔ دین اسلام میں یتیم بچوں کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے رہنما اویس انور نے کہا کہ آغوش کے طلباء کے نظم و ضبط اور اعتماد کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ آغوش کے بچوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک دیکھنے کو ملا جیسا ہم اپنے بچوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ آغوش کے بچوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو کے کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغوش ہمارا گھر ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صورت میں ہمیں ایک ایسا عظیم سرپرست میسر ہے جن کی وجہ سے ہم بہترین تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ بچوں نے بتایا کہ ہمیں یہاں گھر جیسی توجہ اور سہولیات میسر ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے رضاکاروں نے آغوش کے بچوں کو تحائف بھی دئیے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top