اُمت محمدیہ کی تشکیل لفظ اقراء سے ہوئی: پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری

آج بھی ترقی کا راستہ فکر اقبالؒ پر عمل پیرا ہونے میں ہے
حکیم الامت تعلیمی زبوں حالی پر دل گرفتہ تھے: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل
فکر اقبال ترقی و خوشحالی کا راستہ ہے، حکیم الامت کے یوم پیدائش پر بیان

Dr Hussain Qadri

لاہور (8 نومبر2023ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اُمت محمدیہ کی تشکیل لفظ اقراء سے ہوئی افسوس جس اُمت کی گھٹی میں علم ہے وہ آج تعلیم و تربیت میں سب سے پیچھے رہ گئی۔ حکیم الامت کی شاعری میں تعلیمی زبوں حالی کا کرب نظر آتا ہے اور شاعر مشرق اس کمزوری پر بہت دل گرفتہ تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ علم ترقی کا راستہ ہے۔ حکیم الامت فقط اُمت محمدیہ کے نابغہ روزگار نہ تھے بلکہ دنیا کے دیگر خطوں کے اہل علم بھی آپ کے علم و فضل کے معترف اور آپ کی فکر و فلاسفی سے استفادہ کرتے ہیں۔ آپ نے اپنی شاعری اور نثر میں اُمت مسلمہ کو خود انحصاری کی منزل حاصل کرنے کی تحریک دی آپ کا فرمانا تھا کہ خودی ہی انسان کو باوقار بناتی ہے۔ آج اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم ایک باوقار قوم بن جائیں اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائیں تو ہمیں فکر اقبال پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top