ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت پر پورے عالم اسلام کو دلی افسوس ہوا: خرم نواز گنڈاپور

مورخہ: 20 مئی 2024ء

ایران کے عوام کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں برابر شریک ہیں
ابراہیم رئیسی کا انتقال امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے: ناظم اعلیٰ منہاج القرآن

iran president death condolence message from TMQ

لاہور(20مئی 2024) تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹرحاد ثہ میں موت پر پورے عالم اسلام کو دلی افسوس ہوا ہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے قریبی رفقا کی موت پر ان کے اہل خانہ اور ایران کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔

صدر ابراہیم رئیسی کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ برادر اسلامی ملک ایران کے عوام کے ساتھ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں برابر شریک ہیں۔ اللہ رب العزت ابراہیم رئیسی کے درجات بلند فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top