برطانیہ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے المدینہ مسجد لندن میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی

مورخہ: 16 جون 2024ء

برطانیہ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے المدینہ مسجد لندن میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی، برطانیہ میں مقیم مسلمانوں اور اُمتِ مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی، شیخ الاسلام نے المدینہ مسجد میں نماز عید ادا کرنے والوں سے بھی ملاقات کی اور انھیں عید کی مبارکباد دی شیخ الاسلام نے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی وخوش حالی اور اتحاد امت کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، نوجوان بین الاقوامی سکالر شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری و دیگر ذمہ داران نے نماز عید شیخ الاسلام کے ہمراہ ادا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top