منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ کے جنرل سیکرٹری سعید اقبال قادری سپرد خاک

مورخہ: 22 جون 2024ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کااظہار افسوس، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

لاہور(22 جون 2024ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ کے جنرل سیکرٹری سعید اقبال قادری کو گزشتہ روز سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں کارکنان، ان کے عزیز و اقارب اور مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سعید اقبال قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور ان کی بخشش اور بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے سعید اقبال قادری کی تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی تعلیمات کے فروغ کے لئے خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی یہ خدمات ان کے لئے توشہ آخرت بنائے۔

محمد سعید اقبال قادری کی نماز جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن مظہر محمود علوی، محمد طیب، حفیظ اعوان، کرنل(ر) خالد جاوید، غلام علی خان، عناب خان گوندل، علامہ اشتیاق علوی، علامہ ظل حسنین، آصف مرزا، ارشد محمود، فرقان یوسف، عثمان ارشاد، ریاض قادری، سہیل عباسی اور چودھری نصیر الدین نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی امامت فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور علامہ اشتیاق علوی نے کی۔ مرحوم سعید اقبال قادری تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے معتمد ساتھی اور دست راست تھے۔ آپ منہاج یوتھ لیگ روالپنڈی کے بانی صدر بھی تھے۔

سعید اقبال قادری (مرحوم) کے انتقال پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، نائب ناظمین اعلیٰ رانا محمد ادریس، انجینئر محمد رفیق نجم، جواد حامد، چودھری عرفان یوسف، سردار شاکر خان مزاری نے اظہار افسوس اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت سوگوار خاندان کو یہ صدمہ عزم و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ کے جنرل سیکرٹری سعید اقبال قادری سپرد خاک

منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ کے جنرل سیکرٹری سعید اقبال قادری سپرد خاک

منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ کے جنرل سیکرٹری سعید اقبال قادری سپرد خاک

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top