منہاج القرآن انٹرفیتھ کے زیر اہتمام ولادت النبی ﷺ کے سلسلے میں ضیافت میلاد

اقلیتی رہنماؤں رائٹ ریورنڈ عمانو ائیل کھوکھر، ریورنڈ فادرپاسکل پولوس، فادر جیمز چنن کی شرکت
اقلیتی رہنماؤں نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ہمراہ کیک کاٹا، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

Ziyafat e Milad at Markaz Minhaj ul Quran Lahore under Interfaith Relations

لاہور(13 ستمبر2024) حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میں گزشتہ روز منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے زیر اہتمام ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ ضیافت میلاد میں اقلیتی رہنماؤں نے شرکت کی اور صدرمنہاج القر آن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ہمراہ کیک کاٹا۔

اقلیتی رہنماؤں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات امن اور سلامتی کے لیے ہیں، اسلام انتہا پسندی نہیں امن کا دین ہے۔ اللہ کا پیغمبراور کوئی مذہب دہشت گردوں اور بے گناہوں کی جان لینے کی تعلیم نہیں دیتا، مذہب امن و بھائی چارہ کے ساتھ رہنا سکھاتے ہیں۔

اقلیتی رہنماؤں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر بین المذاہب اداروں کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں ان کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور تمام اقلیتوں رہنماؤں کا ضیافت میلاد میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top