حضور سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کے یوم ولادت پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

صوفیا کرام نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
سیدنا طاہر علاؤالدین القادری کی خدمات نے لاکھوں مسلمانوں کی زندگیاں بدل دیں
تحریک منہاج القرآن (بزم قادریہ) کے تحت دعائیہ تقریب سے چیئرمین سپریم کونسل کا خطاب

Birthday Celebration of Syedna Tahir Alauddin Al Qadri Al Gilani

تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شہزادہ غوث الوریٰ قدوۃ الاولیاء حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پر(بزم قادریہ) کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ روحانی تقریب میں جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، جواد حامد، علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر، حاجی منظور حسین، چیف آرگنائزر شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحق، جنرل سیکرٹری حافظ عابد بشیر قادری، ثاقب بھٹی، شہزاد خان، علامہ اشفاق چشتی، سہیل احمد رضا، رشید طاہر، حافظ عامر سعید، سعید رضا بغدادی سمیت تحریک منہاج القرآن، بزم قادریہ کے رہنماؤں اور مریدین نے شرکت کی۔

تقریب میں حضور پیر سید نا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

روحانی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ حضور سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا پیغام کسی فرقے و قوم کیلئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے ہے۔ صوفیا کرام نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔ صوفیا کی انسانیت کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حضور سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے پیغام پر عمل کرتے ہوئے ہم سب کو نفرتیں چھوڑ کر پیار و محبت سے رہنا چاہئیے۔

انہوں نے کہاکہ حضور سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے تجدید دین، تصوف کے احیاء اور اصلاح معاشرہ کیلئے عالمگیر سطح پر جو کاوشیں کی ہیں اس نے لاکھوں مسلمانوں کی زندگیاں بدل دی ہیں اور انہیں دین اسلام کا سچا خادم بنا دیا ہے۔

Birthday Celebration of Syedna Tahir Alauddin Al Qadri Al Gilani

Birthday Celebration of Syedna Tahir Alauddin Al Qadri Al Gilani

Birthday Celebration of Syedna Tahir Alauddin Al Qadri Al Gilani

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top