پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ”کرپٹو کرنسی“ پر نئی کتاب شائع

کتاب جدید کرنسی کے استعمال کے اسلامی، اخلاقی، فقہی، علمی و شرعی محاکمہ کے مواد پر مشتمل ہے
قبل از و بعد از اسلام رائج کرنسی کے استعمال کی تاریخ کتاب میں شامل ہے

Dr Hussain Qadri Book crypto currency ilmi aur sharii muhakama

لاہور(4 اکتوبر 2024ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدرو منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ”کرپٹو کرنسی“ کے جدید اور منفرد موضوع پر نئی کتاب شائع ہو گئی ہے۔کتاب جدید کرنسی کے استعمال کے اسلامی، اخلاقی، فقہی، علمی و شرعی محاکمہ کے مواد پر مشتمل ہے۔ کتاب میں قبل از و بعد از اسلام رائج کرنسی اور عہد نبویؐ، خلفائے راشدین، عہد اموی و عباسی و فاطمی اور خلافت عثمانیہ سے لیکر ہندوستان میں کاغذی کرنسی کے اجرا و ارتقاکی انتہائی معلومات افزا تاریخ شامل ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قدیم تہذیبوں کی کرنسیوں سے متعلق انتہائی عرق ریزی کے ساتھ معلومات مہیا کی ہیں ان میں رومی سلطنت کی کرنسی، چین کی کرنسی، اٹلی کی کرنسی، ہسپانوی کرنسی، جرمنی کی کرنسی، جدید فرانس، انگلستان کی کرنسی کی تفصیل بھی کتاب کا حصہ ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈیجیٹل کرنسی کی اہمیت و ناگزیریت کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی ہیں۔

مذکورہ کتاب میڈیا پرسنز، اقتصادیات کے اساتذہ و طلباء کے لئے مفید ہے۔ یہ کتاب پاکستان کے مستقبل کے لئے درپیش اقتصادی چیلنجز کے حوالے سے پیشگی لائحہ عمل طے کرنے سے متعلق بنیادی معلومات اور اصول فراہم کرتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈیجیٹل ایرا کی کرپٹو کرنسی سے متعلق قرآن و سنت سے بھی استدلال کیا ہے۔ اس ضمن میں علماء کی آراء اور فتاویٰ جات بھی شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top