ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کالج آف شریعہ ماڈل ٹاؤن کیمپس کے طلباء کی تربیتی نشست سے خطاب

Dr Hassan Qadri addressing Training session with COSISstudents

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ماڈل ٹاؤن کیمپس کے طلباء کی تربیتی نشست سے خطاب

تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ انسانی شخصیت، دل، دماغ اور روح کا مجموعہ ہے۔ ان کے درمیان تعلق کی کامیابی کیلئےCommunication, Coordination اور Consultation کا ہونا ضروری ہے۔ اگر یہ تین چیزیں دل، دماغ اور روح میں پائی جائیں تو اس سے انسان کی شخصیت کے دو پہلو سامنے آتے ہیں۔ ایک ظاہری پہلو ہے جسے شریعت سے تعبیر کیا جاسکتا ہے اور دوسرا باطنی پہلو ہے جسے طبیعت کہا جاتا ہے۔

شریعت انسانی شخصیت کے ظاہر کو سنوارتی ہے، جبکہ طبیعت انسانی شخصیت کےباطن کو خوبصورت بناتی ہے۔ شریعت پہ عمل آسان ہے جبکہ طبیعت کو بدلنا نہایت مشکل ہے۔ طبیعت سے انسان کی فطرت اور مزاج کی تشکیل ہوتی ہے۔ اگر یہ سنور جائے تو انسان علم، اَمن، اَخلاق اور محبت کا پیکر بن جاتا ہے اور اگر اس میں بگاڑ آجائے تو انسان جہالت، نفرت اور انتہا پسندی کا شکار ہو جاتا ہے۔ لہذا ہمیں اپنی طبیعت کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ طبیعت کو سنوارنا آسان کام نہیں ، مگر یہ اُس صورت میں آسان ہوگا جب کسی صاحبِ نظر کی سنگت اِسے میسر آئے۔

انہوں نے کہا کہ طبیعت بدلنا ہی جہادِ اکبر ہے۔ انسانی طبیعت میں پائی جانے والے تمام صفات سے اَخلاق بنتا ہے۔قرآنِ کریم کی آیت: ’’خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ‘‘نے اخلاقِ مصطفی ﷺ کو بیان کیا ہے۔اس آیت میں طبیعت کو مقدم رکھا گیا ہے اور شریعت کو بعد میں بیان کیا گیا ہے۔شریعت کا دروازہ تب کھلے گا جب طبیعت کا دروازہ کھُلا ہو ا ہوگا۔اگر شریعت کو طریقت و حقیقت تک لے جانا مقصود ہو تو طبیعت کو محمود بنانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غصہ انسانی طبع میں تب پیدا ہوتا ہے جب آپ کی طبیعت کے خلاف کوئی کام ہو۔غیض شدید نفسیاتی عمل ہے جو کسی چیز کی ناپسندیدگی پر آتا ہے۔غضب وہ عمل ہے جو طبیعت کے خلاف عمل پر اُکساتا ہے۔ غصے کے ہی باعث انسانی گردوں میں سٹریس لیول بڑھتا ہے، اور دل خون کی گردش کو تیز کر دیتا ہے جس کے باعث انسانی جسم میں مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہے۔ اللہ تعالی نے حضور نبی اکرم ﷺ کو مقامِ عفو عطا کیا۔ آپ کو عفو و درگزر کا منتہائے کمال عطا کیا۔اسی لیے حضور ﷺ نے فرمایا: تم سے سب سے زیادہ اچھا وہ ہے جس کے اَخلاق اچھے ہیں۔

نشست میں پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر محمد ممتاز الحسن، ڈاکٹر محمد اکرم رانا ڈین فکلیٹی آف اسلامک اینڈ عریبک منہاج یونیورسٹی لاہور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، ایچ او ڈی اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ایچ او ڈی عریبک ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری اور دیگر اساتذہ کرام اور مہمانان گرامی نے شرکت کی۔

Dr Hassan Qadri addressing Training session with COSISstudents

Dr Hassan Qadri addressing Training session with COSISstudents

Dr Hassan Qadri addressing Training session with COSISstudents

Dr Hassan Qadri addressing Training session with COSISstudents

Dr Hassan Qadri addressing Training session with COSISstudents

Dr Hassan Qadri addressing Training session with COSISstudents

Dr Hassan Qadri addressing Training session with COSISstudents

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top