ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں علم کی اہمیت پر لیکچر

Dr Hassan Qadri addressing at Jamia Darul-Uloom Haqqania Akora Khattak Nowshehra

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں علم کی اہمیت پر لیکچر

چیئرمین سپریم کونسل جامعہ کی انتظامیہ کی خصوصی دعوت پر دورہ کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے لیکچر میں کہا کہ علم جہاں سے بھی ملے اسے حاصل کرنا چاہیے۔ قرآن ہمیں حصول علم، غور و فکر اور تدبر کی دعوت دیتا ہے۔

ہم اعتقادی معاملات میں الجھ کر یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم سب حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کے امتی ہیں اور وہی ذات ہمارے لئے ذریعہ ہدایت و راہنمائی ہے۔ اسی پاکیزہ نسبت کے طفیل ہمیں ایک دوسرے کو قریب کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ائمہ و محدثین اور بزرگانِ دین اپنے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے رکھتے تھے اور ان کے مدارس اور خانقاہوں سے ہر ایک کو علمی و روحانی فیض ملتا تھا، اور یہ فیض جاری ہے۔

بزرگانِ دین کتاب، خطاب اور اپنی پاکیزہ صحبتوں سے تعلیم و تربیت کا اہتمام فرماتے، اور حق ہر ایک تک پہنچاتے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنی کتاب "دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور" پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور تاجدارِ کائنات ﷺ نے ریاستِ مدینہ میں بسنے والے جملہ قبائل کو یکجا کر کے ایک قوم کا تصور دیا۔

ریاست مدینہ کا حصہ بننے والے مختلف المذاہب قبائل کو ان کے رسم و رواج کے مطابق مذہبی آزادی دی اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے دستورِ مدینہ کے ذریعے نہ صرف ایک جامع نظامِ مملکت و حیات دیا بلکہ اپنی 10 سالہ مدنی زندگی میں اس پر عمل درآمد کر کے دکھایا۔

حضور ﷺ نے منصفانہ ٹیکس کولیکشن، گورنرز کی تعیناتی، تعلیم، صحت، اور انصاف سمیت جملہ انتظامی محکمہ جات قائم کیے۔ ہمیں اس بات کا کریڈٹ لینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہونی چاہیے، ہم ہی دنیا کو ضابطۂ اخلاق و حیات دینے والے ہیں۔

ناظم اعلیٰ تحریک منھاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور نائب ناظم اعلیٰ خیبر پختونخوا چوہدری عرفان یوسف بھی چیئرمین سپریم کونسل کے ہمراہ تھے۔

علمی نشست میں مولانا سمیع الحق (مرحوم) کے صاحبزادے مولانا حامد الحق حقانی، مولانا راشد الحق حقانی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف، مولانا لقمان الحق حقانی، مولانا عرفان الحق حقانی، مولانا سید یوسف شاہ (صدر مدرس/ جنرل سیکرٹری جمیعت علمائے اسلام)، صدر نوشہرہ مفتی محمد فہیم، ناظم نوشہرہ طارق قادری، نیازمین شاہ، خواجہ کاظم، فضل غنی، حافظ اسرار سمیت علماء، فضلاء، معلمین اور متعلمین شریک ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top