اختلاف رائے کو تحمل سے سننا چاہیے: ڈاکٹر حسن قادری

قرآن کا عالم بننا ہے تو وسعت قلبی پیدا کریں، حسن قرأت تقریب میں خطاب
جہاں تنگ نظری کا اندھیرا ہو وہاں علم کا نور نہیں آتا، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن

Mehfil e Husna e Qirat at G-9 Markaz Islamabad

لاہور (14 اکتوبر 2024ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع حیدریہ غوثیہ اسلام آباد میں منعقدہ محفل حسن قرأت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کا عالم بننا ہے تو وسعت قلبی پیدا کریں۔ جہاں تنگ نظری کا اندھیرا ہو وہاں علم کا نور نہیں آتا۔ اختلاف رائے کو تحمل سے سنا جانا چاہیے، اس رویے سے احترام کے جذبات نمو پاتے ہیں۔ انہوں نے محفل کے اختتام پر قرآن مجید حفظ کرنے والے طلباء کو دستار فضیلت پہنائی اور طلباء کے اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کلام اللہ اور نور ہدایت ہے۔ قرآن مجید میں قیامت تک کے مسائل اور بحرانوں کا حل موجود ہے اسی لئے قرآن اعتدال، رواداری، حسن سلوک، برداشت، کشادہ دلی، صلہ رحمی کی تعلیمات پر زور دیتا ہے۔

تقریب میں حضرت خواجہ پیر بدر عالم جان سجادہ نشین دربار عالیہ مرشد آباد شریف پشاور، علامہ مفتی امداد اللہ قادری، علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، چودھری محمد یٰسین، حفیظ اعوان، صاحبزادہ نفیس القادری، سید بشیر حسین شاہ، انار خان گوندل، ابرار رضا ایڈووکیٹ، علامہ احسان قادر نعیمی، قاری گلزار نعیمی سمیت جامعہ حیدریہ غوثیہ اور جامع مسجد حیدری رضوی کے طلباء، اساتذہ، سٹاف ممبران اور عاشقانِ مصطفی ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top