منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس پر پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں خصوصی تقاریب

شیخ الاسلام کی محنت سے رجوع الی القرآن کی تحریک پوری دنیا میں پھیل چکی ہے: بریگیڈیئر اقبال احمد

منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس پر پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں خصوصی تقاریب

تحریک منہاج القرآن کے 44 ویں یوم تاسیس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز میں کیک کاٹے گئے اور کانفرنسز منعقد کی گئیں۔ مرکزی تقریب منہاج القرآن سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی۔ نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان کی قیادت میں کیک کاٹا گیا۔

انہوں نے اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو مبارکباد دی کہ جن کی انتھک محنت کی وجہ سے رجوع الی القرآن کی تحریک پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ یوم تاسیس کے موقع پر کینیڈا، امریکہ، برطانیہ، فرانس، ہالینڈ، آسٹریلیا، جاپان، ملائشیا، ہانگ کانگ، سائوتھ افریقہ میں کیک کاٹے گئے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازی عمر کے لیے دعائیں کی گئیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ منہاج القرآن مغرب میں آباد نئی مسلم نسل کے ایمان و اعتقاد کی حفاظت کر رہی ہے اور نوجوان بڑی تیزی کے ساتھ مذہبی تعلیم کے حصول کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، جواد حامد، بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، نور اللہ صدیقی، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز، خرم شہزاد، سعید اختر، شہباز طاہر، ایوب انصاری و دیگر نے شرکت کی۔

منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس پر پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں خصوصی تقاریب

منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس پر پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں خصوصی تقاریب

منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس پر پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں خصوصی تقاریب

منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس پر پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں خصوصی تقاریب

منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس پر پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں خصوصی تقاریب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top