ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی آستانہ عالیہ قادریہ باغکنڈی شریف آمد

Dr-Hassan Qadri Arive at Astana Aliya Qadria Baghkundi Sharif

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی آستانہ عالیہ قادریہ باغکنڈی شریف آمد

سجادہ نشین زیب آستانہ صاحبزادہ شیخ القرآن و الحدیث پیر حافظ محمد القادری، صاحبزادہ پیر محمد القادری، صاحبزادہ سلطان محمد القادری، صاحبزادہ ڈاکٹر انوار محمد القادری نے ان کا استقبال کیا، پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور دربارِ عالیہ کی خصوصی چادر پہنائی۔

آستانہ عالیہ قادریہ باغکنڈی شریف میں تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ہم پیر طریقت سید غلام محمد قادری المعروف باغکنڈی بابا جی رحمۃ اللہ علیہ کی عظیم درسگاہ اور مرکز پر حاضر ہوئے، ان کے صاحبزادگان سے ملاقات ہوئی، اللہ رب العزت ان کے علم، عمل اور خدمتِ دین کی اس عظیم درسگاہ میں برکت عطاء فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت بابا جی رحمۃ اللہ علیہ کی حضور شیخ الاسلام کے قلبی و حبی محبت تھی۔ اللہ رب العزت اس سلسلے کو جاری رکھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ امام سلمی اپنی کتاب الوصیہ میں اپنے وصیت نامے میں اپنے نصائح میں اپنے شاگرد کو یہ ایک خوبصورت نصیحت فرماتے ہیں کہ اے میرے بیٹے! اگر تم استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ راہِ حق پر چلنا چاہتے ہو تو اس کے لیے میری یہ نصیحت ہے کہ اخیار کی صحبت اختیار کرو، اپنے آپ کو اللہ والوں کی صحبت کا عادی بناؤ اور پھر فرمایا کہ اگر کچھ لینا ہے اور سلوک کی راہ کا مسافر بننا ہے تو سالکِ حق کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک در پر جھکا رہے، جو در در پر جھکتا ہے وہ بے در ہوجاتا ہے۔ اچھے کی صحبت میں بیٹھو گے تو کچھ نہیں تو ان کی صحبت کا رنگ تو لے کر آؤ گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بزرگانِ دین، اہل اللہ اور ان بارگاہوں سے کچھ لینا ہے تو ان کی قربت میں جانا پڑے گا، ان کے در پر آنے کو اپنی عادت بنانا ہوگی۔ اپنے آپ کو ان بارگاہوں کے ساتھ ایسے منسلک کریں کہ عادی ہوجائیں، علم اور علم کی عادت بنائیں۔ جب علم اور مدارست، تکلم، اخلاق، آداب، صحبت میں آکر بیٹھنا، اللہ والوں کو ڈھونڈنے اور رہنے کو عادت بنا لیں تو پھر دنیا کے فتنوں اور دجالِ وقت سے بچتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ادب کنجی ہے، ادب کی عادت پیدا کرلیں، ہر شے کا ادب ہے، ہر لمحے کا ادب ہے، جو لوگ ادب کے دامن کو تھامے رہتے ہیں وہ کبھی بے قدرے نہیں ہوتے۔ امام مالک کی والدہ ماجدہ فرمایا کرتی تھیں کہ بیٹا علم سے پہلے ادب سیکھیں۔

اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے نظام المدارس پاکستان مالاکنڈ ڈویژن کے صدر صاحبزادہ سلطان محمد القادری کو نظام المدارس پاکستان سے الحاق کی سند دی اور الحاق پر مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ رب العزت اس سلسلے کو علم، تعلم اور تدریس اور تربیت کا باعث بنائے۔ جب علم، تعلم اور تدریس کو کسی اللہ والے کی تربیت کی آغوش میسر آتی ہے تو پھر گوہر نایاب بنتے ہیں۔ یہ مرکز استقامت اور ثابت قدمی سے علم کے نور پھیلانے کا سلسلہ قائم رکھے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل نے اپنی شہرہ آفاق کتاب ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ سمیت دیگر نئی مطبوعہ کُتب بطور تحفہ دیں۔

تقریب میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ خیبرپختونخوا چودھری عرفان یوسف، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، صدر منہاج القرآن علماء کونسل حاجی امداد اللہ خان قادری سمیت آستانہ عالیہ باغکنڈی شریف کے مریدین، وابستگان، متوسلین اور آستانیہ عالیہ سے متصل درسگاہ کے طلباء و مدرسین شریک ہوئے۔

Dr-Hassan Qadri Arive at Astana Aliya Qadria Baghkundi Sharif

Dr-Hassan Qadri Arive at Astana Aliya Qadria Baghkundi Sharif

Dr-Hassan Qadri Arive at Astana Aliya Qadria Baghkundi Sharif

Dr-Hassan Qadri Arive at Astana Aliya Qadria Baghkundi Sharif

Dr-Hassan Qadri Arive at Astana Aliya Qadria Baghkundi Sharif

Dr-Hassan Qadri Arive at Astana Aliya Qadria Baghkundi Sharif

Dr-Hassan Qadri Arive at Astana Aliya Qadria Baghkundi Sharif

Dr-Hassan Qadri Arive at Astana Aliya Qadria Baghkundi Sharif

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top