پشاور: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا روح پرور معلمِ انسانیت کانفرنس سے خطاب

Dr Hassan Qadri addressing Muallim e insaniyat Conference in Peshawar

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا روح پرور معلمِ انسانیت کانفرنس سے خطاب

معلمِ انسانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ اللہ رب العزت نے حضور سرکارِ دوعالم حضرت محمدﷺ کو معلمِ انسانیت بنا کر بھیجا، آپ انسانیت کی رشد و ہدایت کے لیے مبعوث فرمائے گئے۔

انہوں نے کہا ہمیں ہر وقت خدا کا شکر گزار رہنا چاہیئے اگر مل جائے تو بھی شکر ادا کرنا چاہیئے اور اگر نہ ملے تو بھی شکر ادا کرنا چاہیئے۔ جو اللہ کی تقسیم اور اس کی رضا پر راضی رہے وہ پیکرِ ادب ہوتا ہے۔ ادب کو زندگیوں کا زیور بنائیں، اگر ادب نکل گیا تو خالی علم نہیں بخشوا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے فرمایا: اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو دوزخ کی آگ سے بچانے کا اہتمام کرو۔

باب مدینۃ العلم سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے فرمایا: اپنی اولاد کو صرف علم نہ سکھاؤ بلکہ ادب بھی سکھاؤ۔

آقا علیہ السلام کثرت سے ارشاد فرمایا کرتے تھے: اللہ نے مجھے ادب سکھایا یہاں تک کے میرا ادب حدِ کمال کو پہنچ گیا۔

امام قشیری سے پوچھا گیا: ادب کی تعریف بتائیں؟ اُنہوں نے فرمایا: ادب کی حقیقت یہ ہے کہ اچھی خصلتوں اور خوبیوں کو اپنے اندر جمع کیا جائے۔ اچھے اخلاق، اطوار، عادات اور خصائل کو اپنانے کا نام ادب ہے۔

قبل ازیں منعقدہ معلمِ انسانیت کانفرنس کے پنڈال میں پہنچنے پر چیئرمین سپریم کونسل کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کانفرنس میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ چیئرمین تحریک عشق مصطفیٰ آستانہ عالیہ تمبر پورہ شریف، نائب ناظم اعلیٰ خیبرپختونخوا چودھری عرفان یوسف، مرکزی صدر نظام المدارس پاکستان مفتی امداد اللہ خان قادری، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر، صدر نظام المدارس خیبر پختونخوا مفتی عسکر خان سعید، مولانا ضیاء الرحمن، کوارڈینیٹر انسٹی ٹیوشنز منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن پاکستان سید امجد علی شاہ، صدر پشاور پروفیسر ڈآکٹر عبدالشکور، ناظم ابو عفان، سبحان اللہ مصطفوی، سردار اویس گجر، ڈاکٹر عمران یونس سمیت علماء، مفتیان، شیوخ، سکالرز، طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top