زیورخ سوئٹزرلینڈ: سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Seerat un Nabi conference in switzerland

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ایک شاندار سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس یورپ بھر سے عاشقان مصطفیٰ ﷺ اور معروف ثناخوانوں کی بھرپور شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں برطانیہ سے منہاج القرآن کے عالمی نوجوان اسکالر علامہ ہارون عباسی الازہری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کی سعادت خادم القرآن قاری حبیب نقشبندی نے حاصل کی۔ ان کی خوبصورت قرات نے محفل میں روحانی کیفیت طاری کر دی، جبکہ مقامی اور یورپی ثناخوانوں نے بھی حضور ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ محفل درود و سلام کی گونج سے بھر گئی، اور بچوں نے اپنے انداز میں قرآن پاک کی تلاوت، ثنا خوانی، اور تقاریر کیں۔

حسنین قادری اور عمران مزمل نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ علامہ ہارون عباسی الازہری نے ایک فکر انگیز اور روح پرور خطاب کیا، جس میں انہوں نے مسلمانوں کو سیرت النبی ﷺ کا دامن تھامنے اور قرآن کا مطالعہ کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج مسلمانوں کے زوال کی وجہ دین سے دوری اور نبی ﷺ کی تعلیمات کو بھول جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر فتن دور میں سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ اور اس پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔

نماز مغرب کے بعد، تاجدار کائنات حضور ﷺ پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سعید اقبال قادری کے اچانک انتقال پر فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی۔ تمام احباب نے منہاج القرآن کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا، خاص طور پر عمران مزمل، ارشد سیٹھی اور دیگر ساتھیوں کا جنہوں نے اس شاندار پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مہمانوں کی تواضع لنگر محمدی سے کی گئی، جس نے محفل کی رونق کو دوچند کر دیا۔ یہ کانفرنس یورپ میں اسلامی تعلیمات کو پھیلانے اور محبت و اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بنی۔

Seerat un Nabi conference in switzerland

Seerat un Nabi conference in switzerland

Seerat un Nabi conference in switzerland

Seerat un Nabi conference in switzerland

Seerat un Nabi conference in switzerland

Seerat un Nabi conference in switzerland

Seerat un Nabi conference in switzerland

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top