تحریک منہاج القرآن لاہورکی مشاورتی کونسل کا اجلاس

صدر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی کی کارکنان کو منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس کی مبارکباد
لاہور کی ہر یونین کونسل میں مراکز علم اور حلقات درود قائم کیے جائیں گے: ڈاکٹر سلطان محمود چودھری
ناظم لاہور امجد حسین چوہدری نے سابقہ تنظیمی کار کردگی اور آئندہ کے اہداف سے ضلعی عہدیداران کو آگاہ کیا

Minhaj ul Quran Lahore Ijlas

لاہور(20 اکتوبر 2024)تحریک منہاج القرآن لاہور کی مشاورتی کونسل کا اجلاس صدر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میںتحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیم کے جملہ فورمز کے زونل، ضلعی، پی پی اور یو سیز کے صدور و ناظمین نے شرکت کی۔

جلاس میں ناظم لاہور امجد حسین چوہدری نے سابقہ تنظیمی کار کردگی اور آئندہ کے اہداف سے ضلعی عہدیداران کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں دروس عرفان القرآن، حلقات درود اور لاہور میں جاری فلاحی منصوبہ جات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ سینئر نائب صدر ڈاکٹر سلطان محمود چودھری نے استقبالیہ کلمات میں شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہاکہ لاہور کی ہر یونین کونسل میں مراکز علم اور حلقات درود قائم کیے جائیں گے۔ ممبر سازی مہم اور عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر پروفیسر ذوالفقار علی نے سابقہ کار کردگی پر تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ کے اہداف کے حصول کے لیے صدور و ناظمین کو مزید ہدایات جاری کیں۔

پروفیسر ذوالفقار علی نے شرکا کوتحریک منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ منہاج القرآن اصلاح و احوال، تجدید و احیائے دین اور فروغ علم و امن کی تحریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پوری دنیا میں دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کو فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے ہر کارکن کا ہر عمل اسوہ رسول ﷺ کا نمونہ اور عظمت اسلاف کا ترجمان ہونا چاہئے۔ دین اسلام خلوص نیت کی ترغیب دیتا ہے۔اگر ہم زندگی میں کسی اچھے اور نیک کام کی نیت کریں لیکن بعد ازاں کسی رکاوٹ کے باعث نہ کرنے کے باوجود بھی ہمیں اس نیک نیتی کا اجر ملتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ دراران دئے گئے اہداف کی تکمیل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر کے حقیقی کارکن ہونے کا ثبوت دیں۔

اجلاس میں محمد ثاقب بھٹی، حاجی فرخ خان قادری، علامہ خلیل احمد حنفی، فہنیقہ ندیم، حاجی محمد امجد، محمد ریحان چوہدری، ناظم علی رحمت ،میاں ممتاز حسین، معراج خالد، عثمان اختر اور محمد رمضان ایوبی سمیت ضلعی اور پی پی صدور و ناظمین نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top