منہاج القرآن کے رہنما اسلم پرویز قادری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

چیئر مین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی

منہاج القرآن کے رہنما اسلم پرویز قادری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور(22 اکتوبر2024) تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما و ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 156 عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور اسلم پرویز قادری کی نماز جنازہ فتح گڑھ لاہور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ چیئر مین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھائی اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کےلئے دعا کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نےمرحوم کی دین اسلام اور تحریک منہاج القرآن کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹر نیشنل نےاسلم پرویز قادری مرحوم کے بیٹوں محمد طاہر اسلم ، منہاج قادری اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

نماز جنازہ میں علامہ رانا محمد ادریس، راجہ زاہدمحمود، پروفیسر ذوالفقار علی، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، امجد حسین چوہدری، حاجی محمد اسحاق، میاں ممتاز حسین، محمد افضل بھٹی، حاجی محمد امجد قادری، حفیظ اللہ جاوید، قاری ریاست، انجینئر ثناء اللہ خان، عابد بشیر قادری، قمر اقبال، شہباز حسین بھٹی سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی، پی پی ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

منہاج القرآن کے رہنما اسلم پرویز قادری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

منہاج القرآن کے رہنما اسلم پرویز قادری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

منہاج القرآن کے رہنما اسلم پرویز قادری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top