غریب و مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب 27 اکتوبر اتوار کو نارووال میں ہوگی

منہاج ویلفیئر ملک بھر میں سالانہ سینکڑوں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرتی ہے

Collective Marriages Ceremoney Norowal Under MWF

لاہور (24 اکتوبر 2024) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 13ویں سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب 27 اکتوبر (اتوار) کو بدوملہی (نارووال) میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں 6 بیٹیوں کے نکاح مسنونہ اور رخصتی کا انتظام کیا جائے گا۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اشتیاق حنیف مغل تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔

اشتیاق حنیف مغل نے کہا کہ آج کے اس مشکل دور میں غریب خاندانوں کے لیے بیٹی کی شادی ایک خواب بنتا جا رہا ہے۔ ایک سروے کے مطابق 13.5 ملین بیٹیوں کے والدین شادی کی عمر کو پہنچنے کے باوجود اپنے جگر کے ٹکڑوں کو بیاہنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک بھر میں سالانہ سینکڑوں تقریبات کا انعقاد کرکے ہزاروں یتیم اور مستحق بیٹیوں کی باعزت رخصتی کا اہتمام کرتی ہے۔ شادی ہالز میں باراتوں کا استقبال، دلہا اور دلہن کے ہمراہ آنے والے مہمانوں کی بہترین کھانوں سے تواضع اور نئی زندگی کا آغاز کرنے والے جوڑوں کو ضروریات زندگی پر مشتمل قیمتی برائیڈل گفٹ بھی دیے جاتے ہیں۔ اس سال ایک برائیڈل گفٹ کی قیمت تقریباً چار لاکھ روپے ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top