مالدیپ کے سابق صدر ڈاکٹر وحید حسن منہاج یونیورسٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے
امریکہ، برطانیہ، آسٹریا، مصر، نیپال، انڈیا، ناروے، سائوتھ کوریا سے سکالرز مقالہ جات پیش کرینگے
کانفرنس سے بین المذاہب مکالمہ کی فضا ہموار ہو گی: ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد
لاہور (24 اکتوبر 2024) منہاج یونیورسٹی لاہور میں دو روزہ ساتویں انٹرنیشنل ورلڈ ریلجئنز کانفرنس کا آغازہفتہ کو ہو گا۔ کانفرنس 26اور 27 اکتوبر 2024ء 2 روز جاری رہے گی۔ کانفرنس کا عنوان ’’مذہب کے نام پر سیاست اور تشدد ‘‘ہے۔ کانفرنس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری کریں گے۔ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر شہزاد محمود شہزاد مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے اور استقبالیہ خطاب کریں گے۔
کانفرنس میں مالدیپ کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد وحید حسن، امریکہ سے جوزف پی گارسکے، ڈاکٹر تھامس جی واش، مسٹر مائیکل ریمسٹرن، پروفیسر ڈاکٹر ترنجیت سنگھ، برطانیہ سے رویونڈ فلپ ڈنکن پیٹرز، ناروے سےمسٹر ایوار فلیٹن، انڈیا سے ڈاکٹر جے پرکاش کاردم، مصر سے عاصمہ علیزنے، آسٹریا سے پروفیسر ڈاکٹر افسار راٹھور،سری لنکا سے بھوپندرہ کمار، نیپال سے ڈاکٹر بھولے ناتھ یوگی، سنگا پور سےڈاکٹر روحان گونارتنا، آسٹریا سے ڈاکٹر ہینزے، ڈاکٹر پیٹر ہیڈر، سائوتھ کوریا سے جی سنگبھا، ڈاکٹر کلیان سنگھ، ڈاکٹر شانتی کمار، ڈاکٹر راجہ عدنان، مسٹر تپاس ادیکاری، راجہ عدنان رزاق، بشپ سیموئیل رابرٹ عزرایا، ڈاکٹر نعیم مشتاق، ڈاکٹر ہرمن روبوک، ڈاکٹر علی وقار، ڈاکٹر فاروق رانا سمیت دیگر سکالرز، پروفیسرز اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔
کانفرنس میں مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ، پروفیسرز، مختلف مذاہب کے رہنما، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے علاوہ طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نےکہا کہ کانفرنس سے بین المذاہب مکالمہ کی فضا ہموار ہو گی۔
تبصرہ