منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ و مجلس نمائندگان کا اجلاس، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شرکت و خطاب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوریٰ و مجلس نمائندگان کے اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شرکت و خطاب
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مجلسِ شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی فلاح پانے والے وہ لوگ ہیں جو بھلائی اور نیکی کی طرف دعوت دیتے ہیں اور دوسروں کو برائی اور فساد سے بچاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکز اور اجتماعیت سے جڑے رہنے میں خیر و بھلائی ہے اور ایک حقیقی کارکن وہی ہے جو منزل کے حصول تک محنت کرتا رہے۔ کارکنان کوآرڈینیشن کو مضبوط بنائیں، باہمی روابط میں محبت اور بھائی چارہ پیدا کریں اور حسد سے پاک رہتے ہوئے تقویٰ اور طہارت کو اختیار کریں۔ تحریک منہاج القرآن موجودہ دور میں معاشرتی اصلاح، اجتماعیت اور اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دور میں زندگی گزارنے کا موقع ملا ہے، جو کہ اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔
اجلاس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر برگیڈیئر ر اقبال احمد خان، نائب ناظمین اعلیٰ، فورمز صدور و ناظمین، سربراہان و ڈائریکٹرز شعبہ جات سمیت 3000 سے زائد ممبران مرکزی مجلس شوریٰ و مجلس نمائندگان نے آن لائن شرکت کی۔
تبصرہ