مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سرگودھا یونیورسٹی کے طلبہ وفد کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دورہ

وفد نےمنہاج یونیورسٹی، آغوش آرفن کیئر ہوم، تحفیظ القرآن کا بھی تفصیلی وزٹ کیا
طلبہ وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ میں صدر ایم ایس ایم شیخ فرحان عزیز سے ملاقات کی
باشعور معاشرہ تشکیل دینے کے لیے تعلیم ناگزیر ہے: شیخ فرحان عزیز صدر

MSM-Univarsity of Sargodha Team Vists MQI Lahore

لاہور(20 نومبر2024) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ کے وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور کا دورہ کیا۔ طلبہ وفد نے منہاج یونیورسٹی، آغوش آرفن کیئر ہوم، اور منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن کا بھی تفصیلی وزٹ کیا۔

دورے کے دوران ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے آغوش کمپلیکس کے تعلیمی اور تربیتی نظام کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی، جبکہ پرنسپل محمد عباس نقشبندی نے منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن کا تعارف کروایا اور طلبہ کو اس ادارے کی قرآنی تعلیمات کے بارے میں آگاہ کیا، جہاں سینکڑوں بچے قرآن پاک حفظ کر رہے ہیں۔

منہاج یونیورسٹی لاہور کے پروٹوکول آفیسر طیب اسلم نے وفد کو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا جن میں روبوٹک لائبریری اور شیخ الاسلام مرکز علوم روحانیہ طلبہ کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔ طلبہ نے ان پراجیکٹس کو دیکھ کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی و فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان شیخ فرحان عزیز نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون وفد کو خوش آمدید کہااور مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا۔

وفد نے گوشہ درود اور تعارفی گیلری کا بھی مشاہدہ کیا، جہاں ایم ایس ایم کشمیر زون کے صدر عزیر عالم نے بریفنگ دی۔ دورے کے اختتام پر طلبہ وفد کی مرکزی صدر ایم ایس ایم شیخ فرحان عزیز سے تفصیلی ملاقات بھی ہوئی، جس میں طلبہ کو تنظیم کی ورکنگ اور مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

شیخ فرحان عزیز نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم قوموں کی ترقی کا سنگِ بنیاد ہے۔ ایک باشعور معاشرہ تشکیل دینے کے لیے تعلیم ناگزیر ہے، جو افراد کو نہ صرف شعور عطا کرتی ہے بلکہ انہیں خود انحصاری اور بہتر مستقبل کی ضمانت بھی فراہم کرتی ہے۔ جدید دنیا میں ہر ملک اپنی ترقی کے لیے تعلیم کو اولین ترجیح دے رہا ہے۔ تعلیم یافتہ افراد اپنی مہارتوں اور علم کے ذریعے ملک کی معیشت کو مضبوط کرتے ہیں اور معاشرتی مسائل کے حل میں کردار ادا کرتے ہیں۔ تعلیم سے بے بہرہ قوم کا مستقبل خطرے میںتعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہو سکتی۔ ناخواندگی نہ صرف غربت اور بیروزگاری میں اضافہ کرتی ہے بلکہ سماجی برائیوں کو بھی فروغ دیتی ہے۔

MSM-Univarsity of Sargodha Team Vists MQI Lahore

MSM-Univarsity of Sargodha Team Vists MQI Lahore

MSM-Univarsity of Sargodha Team Vists MQI Lahore

MSM-Univarsity of Sargodha Team Vists MQI Lahore

MSM-Univarsity of Sargodha Team Vists MQI Lahore

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top