عقیدہ ختم نبوت امت میں اتحاد و اتفاق کا باعث ہے: ڈاکٹر حسین قادری

عقیدہ ختم نبوت کے موثر تحفظ کے لئے اپنا ایمان مضبوط کریں
فرقہ وارنہ سوچ سے اسلام کی آفاقی تعلیمات کو نقصان پہنچ رہا ہے
تلہ گنگ میں منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب

Khatm e Nubuawat Conference Talagang

لاہور (21 نومبر2024) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت امت میں اتحاد و اتفاق کا باعث ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے موثر تحفظ کےلئے اپناایمان مضبوط کریں۔فرقہ وارنہ سوچ سے اسلام کی آفاقی تعلیمات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ عقیدہ ختم نبوت دنیا کے 56 مسلم ممالک کو ایک شناخت فراہم کرتا ہے۔ ہر مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر مسلکی وابستگی سے بالاتر ایمان رکھتا ہے۔ جس کاعقیدہ ختم نبوت پر یقین نہیں وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ عقیدہ ختم نبوت پر 115 آیات مبارکہ اور 225سے زائد احادیث مبارکہ دلالت کرتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلہ گنگ میں منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ کے نبی ﷺ انسانیت کو رشد و ھدایت اور اخلاق حسنہ سیکھانے کے لیے تشریف لائے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کے بعد کسی نبی نے نہیں آنا۔ ہمارے پاس حضورﷺ کا اسوہ حسنہ اور قرآن حکیم موجود ہے جس سے ہم نے ھدایت لینی ہے۔ علما، پیرانِ عظام اور مشائخ کرام اپنے کردار سے ختمِ نبوت کی حفاظت کریں ۔ اب کسی نبی نے تو نہیں آنا لیکن حضورﷺ کی امت کے صالحین، اولیا ، علما، فقہائے امت اور مجددین نے حضورﷺ کا پیغام امت تک پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القران محبت، امن اور بھائی چارے کی طرف بلا رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کی دعوت کا حصہ بنیں اور آقا علیہ السلام کا وہ اُمتی بننے کی کوشش کریں جو تحفظِ ختمِ نبوت کا پاسبان ہو۔ اپنے اخلاق، احوال، اطوار کو بدل کر، زبان کو میٹھا کرکے، لوگوں میں محبت بانٹ کر، بھائی چارے اور اتحاد و محبت سے، علم و آگہی کا نور پھیلا کر، جہالت کو رد کرکے، ہر نفرت کے خلاف علمِ جہاد بلند کرکے، ہر طرح کی انتہا پسندی کا رد کرکے تحفظ ختم نبوت کر یں۔

سیرت النبی ﷺکانفرنس میں انجینئر محمد رفیق نجم، محمد عمر قریشی، محمد امتیاز طاہر، کرنل خالد جاوید ، توقیر اعوان، محمد اقبال مصطفوی، رافعہ عروج ملک، ارشاد اقبال سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام، سماجی، فلاحی، مذہبی، ادبی شخصیات اور تلہ گنگ، چکوال، کلہر کہار، اٹک اور میانوالی سےلوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Khatm e Nubuawat Conference Talagang

Khatm e Nubuawat Conference Talagang

Khatm e Nubuawat Conference Talagang

Khatm e Nubuawat Conference Talagang

Khatm e Nubuawat Conference Talagang

Khatm e Nubuawat Conference Talagang

Khatm e Nubuawat Conference Talagang

Khatm e Nubuawat Conference Talagang

Khatm e Nubuawat Conference Talagang

Khatm e Nubuawat Conference Talagang

Khatm e Nubuawat Conference Talagang

Khatm e Nubuawat Conference Talagang

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top