ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی تقریب 7 دسمبر (ہفتہ) کو ہوگی

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی روحانی تقریب 7 دسمبر2024 (ہفتہ) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بعد نماز عشاء منعقد ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں،کارکنان سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام، معروف قراء و نعت خوان حضرات روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔

مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی روحانی محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا۔ روحانی اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top