ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج القرآن لاہور کے وفد کی ملاقات، چچی جان کے انتقال پر اظہار تعزیت
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن لاہور کے وفد کی ملاقات، وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی چچی جان (خوش دامن) اور چیئرمین سپریم کونسل کی نانی جان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے بلندئ درجات کی دعا کی۔
وفد میں صدر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، سینئر نائب صدر سلطان محمود چوہدری، ناظم لاہور امجد حسین چوہدری، حاجی امجد قادری، کیپٹن ریٹائرڈ عبدالمجید، محمد افضل بھٹی، ممتاز خان کھچی، ریحان چوہدری، معراج خالد، اقبال باجوہ، اصغر ساجد، محمد اسلام، اور اعجاز احمد چٹھہ سمیت دیگر شامل تھے۔
تبصرہ