شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا الیاس ڈوگر کے والد حاجی فیض محمد کے انتقال پر اظہار افسوس

Dr Tahir ul Qadri

لاہور (5 دسمبر 2024) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما، نظامت اسٹیٹ مینجمنٹ منہاج القران انٹرنیشنل کے ڈپٹی ڈائریکٹر سردار محمد الیاس ڈوگر کے والد، ناظمہ زونز منہاج القرآن ویمن لیگ انیلہ الیاس کے سُسر سردارحاجی فیض محمد ڈوگر کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سردار حاجی فیض محمد ڈوگر (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

دریں اثنا سردارحاجی فیض محمد ڈوگر کی نماز جنازہ مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن جامع شیخ الاسلام میں ادا کی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی۔

نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، میاں زاہد اسلام، راجہ زاہد محمود،انجینئر رفیق نجم، جواد حامد، علامہ رانا محمد ادریس، قاضی فیض الاسلام، شیخ فرحان عزیز، رانا وحید شہزاد، حاجی منظور حسین، حفیظ اللہ جاوید، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، انجینئر محمد آصف، حسیب احمد، طیب ضیا سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران و کارکنان، مرحوم کے عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top