آغوش گرامر سکول میں تقریری مقابلہ کا انعقاد

اردو کیٹگری میں عبداللہ، احمد رضا نور اور احمد رضا بدر نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں
بولنے کی طاقت صرف لفظوں میں نہیں خیالات اور جذبے میں ہے: کرنل(ر) مبشر اقبال
تقریری مقابلے طلبہ کواپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں: پرنسپل عمران ظفر بٹ

Annual Speech Competition in Aghosh Complex

لاہور (6 دسمبر2024) آغوش گرامر ہائی سکول میں سالانہ تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کلاس سوم سے بارہویں تک کے طلبہ نے عصر حاضر کے مختلف موضوعات پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں شاندار تقاریر پیش کیں۔ تقریری مقابلے کے مہمان خصوصی آغوش کمپلیکس کے ڈائریکٹر کرنل(ر) مبشر اقبال تھے۔

تقریری مقابلے کےآغاز پر استقبالیہ کلمات میں پرنسپل آغوش گرامر سکول عمران ظفر بٹ نے طلبہ کو محنت اور لگن کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقابلے کا انعقاد طلبہ میں اعتماد بڑھانے اور انہیں ایک بہتر مستقبل کی طرف گامزن کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے طلبہ کو ایک دوسرے سے سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ تقریری مقابلے میں سینئر ونگ اردو کیٹگری میں عبداللہ، احمد رضا نور اور احمد رضا بدر نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ جبکہ سینئر ونگ انگلش کیٹگری میں محمد مدثر خان نے پہلی، عبد المعز سجاد نے دوسری اور حزیفہ اظہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرنل(ر) مبشر اقبال نے کہا کہ آج کا دن آپ کی محنت اور صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا دن ہے۔ یہ مقابلہ ہار جیت کےلئے نہیں بلکہ آپ کے اعتماد اور قابلیت کو نکھارنے کےلئے ہے۔ تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے تمام کی صلاحیتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہمارا مستقبل روشن اور امید سے بھرپور ہے۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ آپ کی آواز آپ کی شخصیت کی پہچان ہے اسے مضبوط اور پر اثر بنائیں۔ بولنے کی طاقت صرف لفظوں میں نہیں بلکہ آپ کے خیالات اور جذبے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایسے مواقع فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ آغوش گرامر سکول ہمیشہ سے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے پرعزم رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آغوش گرامر سکول کی انتظامیہ نے تقریب کو کامیاب بنانے کےلئے بہترین انتظامات کئے۔

کرنل(ر) مبشر اقبال نے اس شاندار مقابلے کے انعقاد پر پرنسپل آغوش گرامر ہائی سکول عمران ظفر بٹ، وائس پرنسپل رومانہ مبشر اقبال، کوآرڈینیٹر بشیر حیدری اور مس اسماء بشیر کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top