شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا میاں محمد صدیق کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
لاہور (7 دسمبر 2024) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہید عمر صدیق کے والد میاں محمد صدیق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ میاں محمد صدیق ایک وفاشعار شخصیت تھے۔ مرحوم پوری زندگی استقامت، جانثاری اور وفاداری کے ساتھ مصطفوی مشن کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے، ان کی محنت ، قربانیاں اور تحریک سے محبت ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری،صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، انجینئر رفیق نجم، جواد حامد، علامہ رانا محمد ادریس، عارف چوہدری، پروفیسر ذوالفقار علی، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، طیب ضیا سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران و کارکنان نے مرحوم کےلئے بلندی درجات کی دعااور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
تبصرہ