ختم بخاری شریف کی تقریب 15 دسمبر کو منہاج یونیورسٹی میں ہو گی
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے
تقریب میں علماء کرام، پروفیسرز، اساتذہ اور طلبہ شرکت کریں گے
لاہور (8 دسمبر 2024) ختم بخاری شریف کی عظیم الشان تقریب 15 دسمبر کو منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہوگی۔ تقریب میں ملک بھر سے ہزاروں علما کرام شرکت کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ آن لائن شرکت کے لئے علما کرام اور طلبا کے لیے خصوصی لنک کے ذریعے رجسٹریشن ہو رہی ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر علما کرام اور طلبا بھی اس نادر علمی موقع سے مستفید ہو سکیں۔
ختم بخاری کی یہ نشست شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔ تقریب کا اہتمام نظام المدارس پاکستان کے زیرانتظام کیا جا رہا ہے، جس میں شیوخ الحدیث، علماء کرام، پروفیسرز، اساتذہ سمیت مدارس کے طلبہ بھی شرکت کریں گے۔
تبصرہ