لاہور: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی محمد الیاس ڈوگر کے گھر آمد، سردار حاجی فیض محمد ڈوگرکے انتقال پر اظہارِ تعزیت
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نظامت اسٹیٹ مینجمنٹ تحریک منہاج القران کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد الیاس ڈوگر کے گھر آمد، انہوں نے محترم سردار حاجی فیض محمد ڈوگرکے انتقال پر محمد الیاس ڈوگر سمیت دیگر اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔مرحوم کی بخش و مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے دعا کی۔ مرحوم منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ زون A انیلہ الیاس ڈوگر کے سسر تھے۔
اس موقع پر پروفیسر ذوالفقار، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، محمد طیب ضیاء، چودھری محمد امجد، ملک امتیاز اعوان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
تبصرہ