کردار انسان کو ناقابل تسخیر بناتا ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

نوجوان وقت کی قدر اور توانائیاں حصول علم پر خرچ کریں: منہاج یوتھ کے یوم تاسیس سے خطاب
قومی یوتھ کنونشن سے رانا وحید شہزاد،علامہ رانا محمد ادریس، ڈاکٹر عمران یونس، ہارون بخاری کا خطاب

Youth Convention Under Minhaj Youth Leauge in Gujrat

لاہور (11 دسمبر 2024) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج یوتھ لیگ کے 36ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں منعقدہ قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اسلام، پاکستان کا سرمایہ ہیں۔ نوجوان نسل کی اخلاقی، روحانی، اور معاشرتی تربیت دینی و قومی فریضہ ہے۔ کردار وہ طاقت ور جذبہ اور صفت ہے جو ناقابل تسخیر بناتا ہے، نوجوان وقت کی قدر کریں، حصول علم پر توانائیاں صرف کریں، مطالعہ کا ذوق و شوق پیدا کریں، امانت و دیانت کو اپنا شعار بنائیں، یہی اقدار ہمارے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کا نچوڑ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کو اپنی زندگی کا مرکز بنائیں، اپنی سوچ کو مثبت رکھیں اور اپنی شخصیت کو ایک ذمہ دار شہری کے طور پر پیش کریں۔ علامہ اقبالؒ نے جس فلسفہ خودی اور نوجوانوں میں شاہین کی صفات پیدا کرنے کی بات کی تھی، آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اسی فکر پر نوجوانوں کی تربیت کر رہے ہیں۔

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے یوم تاسیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ لیگ قلم اور کتاب کے کلچر کا احیا کر رہی ہے۔امن اور تعلیم کا فروغ ہمارا مشن ہے۔ قومی یوتھ کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، ڈاکٹر محمد عمران یونس، سید ہارون شاہ بخاری، پروفیسر مظہر حسین قادری، سیٹھ وقار قادری، رانا احمد رضا، حافظ محمد حنان، حاجی انور حسین، صدف چودھری سمیت تحریک منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات کے جملہ فورمز کے قائدین، عہدیداران، وابستگان و ذمہ داران اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top