اسلام انسانیت کی ترقی و بقا کا دین ہے: علامہ رانا محمد ادریس

مصطفوی تعلیمات میں پائیدار امن اور خوشحالی کے رہنما اصول موجود ہیں: نائب ناظم اعلیٰ

Rana Idrees Qadri Addressing Khutba Jummah in Jamia Shaykh ul islam

لاہور (13 دسمبر2024) تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلام انسانیت کی ترقی و بقا کا ضامن اور روحانی و اخلاقی تعمیر کی تعلیمات سے عبارت ہے۔ دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں حصہ لینا عبادت و ثواب کے علاوہ انسانیت کی خدمت بھی ہے اسی لئے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا حکم ہے کہ دین میں سمجھ بوجھ پیداکر یں۔ اللہ تعالیٰ دین کی خدمت کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹائون میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام قیام امن، عدل و انصاف کےبول بالا، معاشی خوشحالی کا قابل عمل ضابطہ عطا کرتا ہے۔ یہ سارے احکامات مصطفوی تعلیمات میں موجود ہیں۔ یہ بدقسمتی ہے کہ قرآن و سنت کے واضح احکامات اور لائحہ عمل کے باوجود عالم اسلام مشکلات کا شکار ہے جس دن عالم اسلام نے قرآن و سنت کی تعلیمات کو دل و جان سے نافذ کر دیا مسائل اور بحران ختم ہو جائیں گے۔ ہر مسلمان کا یہ فرض اولین ہے کہ دین اسلام کی ترویج و اشاعت کےلئے دامے، درمے، سخنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے سورۃ البقرہ کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں، ان کے لیے سات سو گنا یا اس سے بھی زیادہ اجر ہے۔" علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ یہ آیت دین کی خدمت کے لیے خرچ کرنے والوں کے لیے اللہ کے خاص انعامات کا ثبوت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top